ابو ثمامہ
محفلین
جزاک اللہ۔۔۔۔۔ابو ثمامہ آپ کا شکریہ یہ بڑا اہم کام آپ نے انجام دیا ہے۔رسالہ جہانِ سیرت کہاں سے شائع ہوتا ہے؟ اور اس کا حصول کیا کراچی میں آسانی سے ممکن ہے؟ نیز آپ نے یہ بھی فرمایا کہ جہان سیرت کے پانچوں شماروں میں ایسی فہرست موجود ہے تو کیا آپ کی دی بھی فہرست کے علاوہ بھی کچھ ایسا مواد (یعنی مزید فہارس) ان شماروں میں پایا جاتا ہے؟
کراچی میں یہ رسالہ فضلی بک سنز اردو بازار سے ان شاء اللہ مل جائے گا۔
جہاں تک کتابیات سیرت کی بات ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ محترم عارف گھانچی صاحب نے ۱۹۸۱ء سے اب تک شائع شدہ اردو کتب سیرت کی مکمل ببلیو گرافی مرتب کی ہے، جو کتابی صورت میں بھی شائع ہو چکی ہے اور "جہان سیرت" میں بھی متفرق طور پر قسط وار شائع ہو چکی ہے۔
ان شاء اللہ یہ ببلیو گرافی ان صفحات پر وقتا فوقتا، قارئین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پیش کرنے کا ارادہ ہے۔