جدید اسلحہ فیس بک پر

شمشاد

لائبریرین
نیا دور نیا زمانہ

اب جدید اسلحہ فیس بک پر برائے فروخت موجود ہے۔
یہ آج شام 6 بجے کی خبروں کی دنیا ٹی وی کی سلائیڈ ہے۔

2-4.png
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے ناں گھر بیٹھے فیس بک پر سودا طے کر لیں۔ ڈلیوری بھی گھر پر ہی مل جائے گی۔
 

محمد امین

لائبریرین
اگر تو یہ فیس بک پر کسی اسلحہ ڈیلر کی طرف سے ڈالا گیا اشتہاری مواد ہوگا تب تو یہ اس کا حق بنتا ہے۔۔ آخر اسلحہ ڈیلرز اور کمپنیوں کی ویب سائٹس بھی تو ہوتی ہیں جہاں اونلائن خرید و فروخت ہوتی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
بات تو امین کی بھی سو فیصد درست ہے۔

آجکل کے صحافی نما رپورٹرز بات کا زیادہ ہی بتنگڑ بناتے ہیں۔ آئین و قانون سے لا علمی اس کی وجہ ہے۔ میں نے فیس بک پر اسلحہ جات کے کچھ صفحات پسند کیے ہوئے ہیں۔ ان پر لوگ اپنا ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ فروخت کرنے کے لیے ڈالتے ہیں، اس میں بھی کوئی خرابی نہیں کہ پاکستان کا آئین ہر شخص کو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کا حق دیتا ہے۔ اور جب بندہ کوئی چیز خریدتا ہے تو ہمیشہ تو ساتھ نہیں رکھتا، اسے کبھی نہ کبھی فروخت بھی کرتا ہے۔ آئین ہر پاکستانی کو ہر جائز چیز جائز طریقے سے بیچنے سے روکتا بھی نہیں ہے۔

یہ خرید و فروخت اسی وقت قابلِ دست اندازیٔ پولیس ہو سکتی ہے کہ اسلحہ غیر قانونی ہو اور غیر ممنوعہ بور کا ہو۔ مگر یہاں درونِ خانہ تو سب چلتا ہے، پولیس کی سرپرستی میں۔
 
Top