جدید طریقہ علاج و آلات اور روزہ

hakimkhalid

محفلین
hr1.jpg

جدہ سعودی عرب میں منعقدہ فقہ اسلامی کنونشن دہم (تاریخ انعقاد8 جون تا 3جولائی1997)کے فتاویٰ کے مطابق جدید طریقہ علاج اور اس سے متعلقہ جدید آلات تشخیص کے استعمال سے روزہ متاثرنہ ہونے کی بابت درج ذیل امور پر اتفاق کیا گیاہے۔(روزے کے مسائل میں کنونشن کے پیش نظر کتاب وسنت اورآئمہ کرام کے اقوال کے علاوہ دار البیضاسعودی عرب کی قراردادیں ‘ماہرین طب کی آرائ، علمی مقالے اور موضوع سے متعلق دیگر علمی لٹریچر رہا ہے۔)
جدہ کنونشن دہم کی متفقہ رائے میں درج ذیل صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹتا
٭…آنکھ، کان اور ناک میں ڈالنے والے قطرے’کانوں کی صفائی’ناک کا اسپرے
Decongestant
بشرطیکہ اس دوائی میں سے جوکچھ حلق میں گرے اسے نگلا نہ جائے (بلکہ تھوک دیا جائے)
٭…سینے کے درد
Angina Pectoris
یا دیگر ایسے عارضے کہ جن میں زبان کے نیچے (دوائی کی)گولی رکھی جاتی ہے لیکن گولی حلق سے نگلی نہ جائے ۔
٭…علاج یا تشخیص کے لئے مہبل ‘عورت کے فرج
Vagina
میں شافہ(بتی)طبی محلول’آلہ
Catheter
یا انگلی داخل کرنا۔
٭…عورت کے رحم میں چھلا
Spiral Spring
یا قثاطیرآلہ
Catherter
داخل کرنا
٭…مرد یا عورت کی پیشاب والی نالی میں قثاطیر’نہایت باریک ٹیوب
Catherter
داخل کرنا’ یا ایسا آلہ جو اندرونی اعضاکی تصویر’ الٹرا سائونڈ’ دوا یا مثانے کی صفائی کے لئے محلول داخل کرنا
٭…دانت بھرنا
Filling
دانت نکالنا’ دانتوں کی صفائی’مسواک اور ٹوتھ برش بشرطیکہ ٹوتھ پیسٹ اور دیگر موادحلق سے نگلا نہ جائے۔
٭…دوائی ملے پانی سے کلی کرنا’ غرارے کرنا اور منہ کا اسپرے بشرطیکہ حلق سے نگلا نہ جائے۔
٭…غیر غذائی انجیکشن خواہ جلدمیں’عضلاتی بافتوں(پٹھوں)میں یا ورید میں لگایا جائے۔
٭…مریض کو سلنڈر کے ذریعے آکسیجن دینا۔
٭…بے ہوشی
Anesthesia
طاری کرنے والی گیسیں بشرطیکہ ان میں غذائی عناصر شامل نہ ہوں۔
٭…جلدی مساموں کے ذریعے سے جو مادہ جسم میں چلا جائے جیسے تیل یا تیل ملی ادویات’مرہم’کریم’جیل اور جلد کی اندرونی سطح تک دوائی پہنچانے والی کریمیں۔
٭…آنتوں کی تشخیص یا آپریشن کیلئے پیٹ میں سے آلہ داخل کرنا۔
٭…شریانوں کے ذریعے دل کی تصویر یا دل کے علاج کے لئے آلہ داخل کرنا۔
٭…اندرونی اعضا(جگر وغیرہ)کے ٹسٹ کے لئے آلے کی مدد سے نمونہ
Biopsy
حاصل کرنا بشرطیکہ آلے کے ساتھ کوئی محلول نہ انڈیلا جائے۔
٭…معدے کی تصویر لینے کے لئے آلہ داخل کرنا بشرطیکہ آلے کے ساتھ کوئی محلول یا دوا نہ انڈیلی جائے۔
٭…دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں علاج کے لئے کوئی مادہ داخل کرنا ۔
٭…غیرعمداً قے برخلاف عمدا ًقے کہ جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
کنونشن معالجین کوا س بات کی تاکید کرتاہے کہ وہ مذکورہ بالا علاج کے طریقے صرف اس صورت میں اختیار کریں جب غروب آفتاب تک تاخیر کرنا مریض کے لئے مضر صحت ہو۔
مندرجہ ذیل صورتوں میں حتمی آراسامنے نہیں آسکی ہیںلہذا روزے کی حالت میں ان سے گریز کیا جائے۔
٭… انہیلر’سانس کے ذریعے دوائی لینا۔
٭… سینگی لگوانا۔
٭… خون نکالنا / دینا خواہ ٹسٹ کے لئے ہو یا مریض کے لئے ۔
٭…گردے فیل یا تبدیل ہونے کی صورت میں مثانے کی جھلی ‘صفاق
Peritoneum
میں ٹیکے لگانا۔
٭…جنرل اینستھیزیا’پورے جسم کو بے ہوش کرکے آپریشن کرنا جبکہ مریض کو رات بھر نہ غذا دی گئی ہو اور نہ ہی غذائی ٹیکے لگائے گئے ہوں۔
٭…مقعد میں حقنہ’بتی’سپازیٹری ‘قثاطیر یا انگلی داخل کرنا۔
کنونشن کی رپورٹ کا اردوترجمہ کرنے کے لئے درج ذیل ماہرین طب کی مشاورت شامل ہے۔
٭… ڈاکٹر محمد عابد رجسٹرار آرتھوپیڈک
٭… ڈاکٹر طارق حمید رجسٹرار طب نفسی
٭… ڈاکٹر معین شعبہ گائنی بہاول وکٹوریہ ہسپتال (بہاولپور)
٭… ڈاکٹر سلیم حسین شاہ سینئر ڈینٹل سرجن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال.خانیوال)​
 

hakimkhalid

محفلین
آپ کابھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔حوصلہ افزائی کےلیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top