جدید عربی ٹائپوگرافی

سعادت

تکنیکی معاون
آج ilovetypography.com پر ندین شاہین کی لکھی ہوئی ایک تحریر پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ندین شاہین کا تعلق لبنان سے ہے اور وہ لِینوٹائپ میں بطور ٹائپ ڈیزائنر کام کرتی ہیں۔ ان کی تحریر سے علم ہوا کہ محترمہ نہ صرف انتہائی با صلاحیت ہیں، بلکہ Frutiger، Palatino، اور Helvetica جیسے شہرۂ آفاق ٹائپ فیسز کے عربی ورژن بھی تخلیق کر چکی ہیں۔ آپ بھی ان کے نمونے دیکھیے اور سر دُھنیے۔

فروٹِجر عربی:
frutiger-arabic.jpg


پالاٹینو عربی:
palatino-arabic.jpg


ہیلویٹیکا عربی:
helvetica-arabic.png

اپنی تحریر میں شاہین کا کہنا تھا:

عربی خطاطی میں دلکشی بھی ہے، تنوّع بھی، اور اکثر یہ آپ کو متحیر کر کے رکھ دیتی ہے۔ عربی ٹائپوگرافی میں اکثر ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی۔ اور یہ افسوسناک ہے۔

میں اس بات سے سو فیصد متفق ہوں، اور سمجھتا ہوں کہ اردو پر بھی اس کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔

عربی (اور اردو) ٹائپوگرافی کے شائقین کو ندین شاہین کے بلاگ پر کئی دلچسپ تحاریر ملیں گی۔ ابتدا "عربی ٹائپ فیسز کے مسائل" پڑھنے سے کی جا سکتی ہے۔

کچھ اور روابط:
وہ تحریر جو اس تھریڈ کا سبب بنی
ندین شاہین کا ایک انٹرویو
فروٹِجر عربی کی کہانی
پالاٹینو عربی کی کہانی
 
Top