جرعہ جرعہ

فرخ منظور

لائبریرین
مصطفیٰ زیدی کا ایک شعر یاد آرہا ہے مگر افسوس مکمل یاد نہیں‌ ہے - اگر کوئی دوست مکمل کرسکیں تو عنایت ہوگی -

-------------------- ایک ایک جرعہ شب نایاب
رات کی سیاہی میں جو کچھ ہے ڈر ڈر کے پیو
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، بہت خوب۔ اب ایک طرف سے میرا بوجھ ہلکا ہو گیا ہے کہ آپ لائبریری کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون سالگرہ تک مکمل کر لیں گی۔:p
میرا دل ہے آج رات کو میں آپ کو کال کر کے اٹھا دوں۔ تاکہ دوسری قسط آج رات ہی مکمل ہو جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، بہت خوب۔ اب ایک طرف سے میرا بوجھ ہلکا ہو گیا ہے کہ آپ لائبریری کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون سالگرہ تک مکمل کر لیں گی۔:p
میرا دل ہے آج رات کو میں آپ کو کال کر کے اٹھا دوں۔ تاکہ دوسری قسط آج رات ہی مکمل ہو جائے۔

:) :)
:) :)


اچھا ٹھیک ہے :) رات میں جب بھی لکھوں اچھا لگتا ہے ہر طرف سکون ہوتا ہے :) کوئی شور نہ شرابا :)
 

اسد فاطمی

محفلین
بیاد مصطفی زیدی مرحوم

مرحوم مصطفی زیدی نے بھی اسی "چرغہ" کا اپنے ایک قطعہ میں بڑی نفاست سے استعمال کیا ہے،

دن کی اک اک بوند گراں ہے اک اک جرعہء شب نایاب
شام و سحر کے پیمانے میں جو کچھ ہے ڈر ڈر کے پیو،

آہستہ آہستہ برتو ان گنتی کی سانسوں کو
دل کے ہات میں شیشہء جاں ہے، قطرہ قطرہ کر کے پیو۔۔

(قبائے ساز)
 

مغزل

محفلین
کوئ مجھ نالائق کو عنوان کا مطلب بتائے گا؟

جُرْعَہ [جُر + عَہ] (عربی)
------------------------------------------------------------------------------
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1774ء میں "تصویر جاناں" میں مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع: جُرْعات [جُر + عات]
1. مائع (پانی وغیرہ) کی وہ مقدار جو پینے کے لیے منھ میں لی جائے، گھونٹ۔
"ایک ہی جرعے میں اس نے آدھا گلاس ختم کر دیا۔" ( 1950ء، سرکنڈوں کے پیچھے، 56 )
2. [ معاشیات ] کھیت کا ایک حصہ۔
"جن پر کچھ لگان نہیں ملتا ان کو اصطلاحاً زمین بے لگان یا جرعہ بے لگان کہتے ہیں۔" ( 1917ء، علم المعیشت، 158 )
3. [ تصوف ] اوس مستی کو کہتے ہیں کہ جو عنایت مرشدی سے سالک میں پیدا ہو اور بتدریج ترقی کرے موافق ظرف و استعداد سالک کے۔
(مصباح التعرف، 89)
انگریزی ترجمہ
a draught, gulp, sup, sip, drop

مترادفات
گُھونْٹ

مرکبات
جُرْعَہ نوش، جُرْعَہ نوشی، جُرْعَہ جُرْعَہ، جُرْعَہ کَش
 
Top