حسینی
محفلین
جرمنی میں خدا کی جنس کے حوالے سے بحث عروج پر
جرمنی میں آج کل خداوند متعال کی جنس کے حوالے سے کہ وہ مذکر ہے یا مونث بحث اپنے عروج پر ہے۔
اس بحث کا آغاز وہاں کی ایک وزیر کے انٹریو کے بعد شروع ہوئی ہے جو انہوں نے جرمنی کے میگزین دی زیٹ کو دیا تھا۔جرمنی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں دین کو سیاست میں بہت عمل دخل حاصل ہے۔
خود وزیر صاحبہ کے مطابق ہر شخص کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اللہ کے لیے مذکر یا مونث میں جس کی چاہے صفت استعمال کرے۔
لیکن اگر ہم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کریں تو اللہ تعالی ان چیزوں سے ماوراء ہے۔ اللہ تعالی کی کوئی جنس ہے اور نا ہی کوئی جسم ۔ اس کی ذات مجرد محض ہے۔ ہم اس کی ذات کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے۔ اسی لیے احادیث میں آیا ہے کہ خداوند متعال کی صفات میں فکر کرو، ذات میں فکر نہ کرو۔ ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے۔
http://www.france24.com/ar/20121226...س-الله-ذكر-أنثى-اسلام-مسيحية-دين-سياسة-محرمات