جرم عائد نہ ہوا کوئی بھی زرداری پر

زور ایّان علی کی ہے گرفتاری پر
جرم عائد نہ ہوا کوئی بھی زرداری پر​

اب حکومت کا ارادہ ہے ہوا بیچے گی
اور پھر ٹیکس لگائے گی خریداری پر​

ڈیڈ ممی کی حمایت کے ہیں پابند اگر
میں بھی مجبور ہوں بیگم کی طرفداری پر​

باپ نے شادی کرادی کہ سدھر جاؤں گا
بوجھ اک اور پڑا ہے مری بیکاری پر​

اپنی غلطی کوئی بیوی نہیں کرتی تسلیم
حرف آنے نہیں دیتی ہے سمجھداری پر​

رنگ دیتے ہیں سیاست کا کرپشن کو یوں
انگلیاں دونوں اٹھاتے ہیں گرفتاری پر​

مبتلا پان کی لت میں ہے ہر اک شخص یہاں
کون ٹوکے گا بھلا آپ کو پچکاری پر

استادِ محترم الف عین سے اصلاح یافتہ​
 
محمداحمد

لائبریرین
زور ایّان علی کی ہے گرفتاری پر
جرم عائد نہ ہوا کوئی بھی زرداری پر​

حالانکہ ایان کو بھی گرفتار نہ کیا جا سکا بلکہ سینکڑوں اہلکار خود اُس کے گرفتار ہو گئے۔

بے چارہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز بھی قتل ہو گیا اور ایان علی بھی چھوٹ گئی۔ یہاں صرف پیسہ ہی چلتا ہے وہی حکم ہے اور وہی حکومت!

خدا غارت کرے ان لوگوں کو۔
 
سیدہ شگفتہ

ابھی کل ہی تو خبر تھی محمد احمد بھائی کہ صائمہ اعجاز صاحبہ نے ایان علی کے خلاف درخواست دی ہے کہ ایان کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے۔
 
Top