چاچا شرفو کے ساتھ شاید عام لوگوں کے دل میں بھی رحم کا مادہ اور اللہ کا ڈر ختم ہوچلا ہے۔۔ کچرا پھینکنے والے یا پھینکوانے والے تو عام آدمی ہونگے نا؟۔۔ ملازم۔۔ نوکر پیشہ لوگ؟ وہ کیوں کر اسطرح کا کام کر گزرے۔ انسانی خون کے لوتھڑے پھینکتے ہوئے ان کی انسانیت نہیں جاگی؟ معصوم بچیوں کی انگلیاں اور چیزیں پھینکتے ہوئے ان کے دل میں رحم نہ آیا؟ قران پاک کے نسخے کچرے یا گندے نالے میں پھینکتے ہوئے ان کے ایمان نے جوش نہیں مارا؟ کیا ہمارے سب کے ضمیر اتنے مردہ ہو چلے ہیں؟
یا اللہ تو ہم سب پر رحم فرما ۔۔