نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ایک اردو جریدہ کا اجراء اردو ویب کے قیام سے ہمارا خواب رہا ہے لیکن ابھی تک بوجوہ ہم اس سمت میں کام آگے نہیں بڑھا سکے۔ ایک بڑی وجہ اس کی یہ بھی ہے کہ ہم نے اپنے لیے کچھ اونچا معیار مقرر کر لیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ میری ریفرینس گائیڈ لائن بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا سائنس اور ٹیکنالوجی کا سیکشن ہو گا۔ لیکن یہ ہمارے لیے تکنیکی لحاظ سے مشکل ثابت ہوا۔ ویسے تو ایک ورڈ پریس پر مبنی بلاگ سے بھی کام چلایا جا سکتا تھا لیکن میں اس سے بہتر کام کرنا چاہتا تھا۔ ہم نے جملہ بھی آزما کر دیکھا اور اسے بھی اپنی ضروریات کے لیے ناکافی پایا۔
اب جریدے کے موضوع پر کبھی کبھار ہی بات ہوتی ہے اور یہ ہماری ترجیحات کی لسٹ میں کافی نیچے چلا گیا ہے۔ لیکن میں اس سلسلے میں مستقل ریسرچ کرتا رہا ہوں کہ ایک آن لائن جریدے کی کونٹینٹ منیجمنٹ کس طرح کی جا سکتی ہے۔ میں اس تحقیق کے نتائج بھی آپ کے سامنے پیش کروں گا لیکن پہلے میں جریدے پر کام کو دوسرے پراجیکٹس کا سٹیٹس دینا چاہ رہا ہوں۔ اس فورم کا نام تبدیل کرکے اردو جریدہ پراجیکٹ رکھ دیا جائے گا اور اسے اردو ویب پراجیکٹس زمرہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔ میں پہلے اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ دوست یہاں اس فورم کو غائب دیکھ کر پریشان نہ ہوں۔ اس سلسلے میں باقی باتیں بعد میں کروں گا۔
والسلام