جریدہ گروپ

زیک

مسافر
میں نے اس تمام افراد کو جنہوں نے اردو جریدہ کے پراجیکٹ میں کام کرنے کی حامی بھری تھی ان کا ایک گروپ بنا دیا ہے “اردو جریدہ ٹیم“ کے نام سے۔ گروپ کے ناظم شارق مستقیم ہیں۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے تاہم شارق بھائی سے درخواست ہے کہ وہ اس کام کو تھوڑا متحرک کریں۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ جی ہم حاضر۔بس یہ ورڈ پریس سے جان چھوٹے اللہ اللہ کر کے ترجمہ کیا تھا انھوں‌نے ڈیڑھ دو سو اور اصطلاحوں‌کی ونگار ڈال دی۔
 
اور آستینیں چڑھائی جاچکی ہیں، آپ اگلی گل کرو۔ یہ نہ ہو کہ ان میں سانپ ہی گھس بیٹھیں اور پھر لگے رہیں آستین کے سانپ کو پکڑنے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد شمیل قریشی نے کہا:
میں نے کل اردو جریدے میں ایک پوسٹ شایع کی تھی پر ابھی تک جریدے پر ظاہر نہیں ہوئی ۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟

شمیل، دراصل آپ نے بحیثیت مصنف کچھ پوسٹ کیا ہے۔ اب ایک پبلشر اس پوسٹ‌ کو آگے پبلش کر سکتا ہے۔ ابھی تک جریدے کا کام کولڈ سٹوریج میں ہے اسی لیے کوئی دھیان نہیں دیتا اگر اس پر کوئی پوسٹ بھی کرے تو۔ اللہ کرے اس میں بھی کوئی حرکت پیدا ہو۔ بہرحال میں آپ کی پوسٹ‌کو پبلش کیے دیتا ہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
اس جریدے پر تو کوئی مواد نظر نہیں آ رہا۔ الٹی سیدھی دو چار خبریں لگی ہیں۔
اعجاز کا جریدہ تو چالو لگتا ہے، اگرچہ میرے جیسے "بے ادبے" آدمی کو اس کی کوئی سمجھ نہیں آتی۔ اعجاز کے جریدہ کو بھی joomla پر سیٹ کر دیتے، وہ تو بلاگ سپاٹ پر کام چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
 
تیار ہوجائیں

نبیل نے کہا:
شارق مستقیم نے کہا:
ٹھیک ہے تو پھر آپ لوگ بھی آستینیں چڑھا لیں اور تیار ہوجائیں۔

شارق، کچھ پتا تو چلے کہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں آپ؟

جی ایک پوسٹ کر کے اس پراجیکٹ میں لوگوں کا جوش جانچنے کی کوشش کی ہے۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
 
Top