جریدے کی سب ڈومین کا نام تجویز کریں

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ جریدے پر موجود کام بالکل تجرباتی سٹیج پر ہے اور اس میں کافی تبدیلی لائی جائے گی۔ ایک تبدیلی تو یہ ہو سکتی ہے کہ جریدہ کو اردو ویب کی روٹ سے ہٹا کر کسی سب ڈومین میں سیٹ اپ کیا جائے۔ اس سب ڈومین کا کوئی اچھا سا نام ہونا چاہیے جریدے کی مناسبت سے۔ میں نے ایک مرتبہ technews.urduweb.org تجویز کیا تھا لیکن دوستوں کو یہ خاص پسند نہیں آیا تھا۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیجیے۔ اس کے بعد فیصلہ ایک رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے سب‌ڈومین کا نام اصل میں جریدے کا نام ہی ہونا چاہیئے۔ سو سوال یہ ہے کہ جریدے کا کیا نام رکھا جائے۔ میری تجاویز تھوڑی دیر میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے زکریا کے تجویز کردہ نام شمیل کی تجویز کے مقابلے میں اس لیے بہتر لگے ہیں کہ یہ بولنے میں نسبتا آسان ہیں۔

شمیل آپ نے جو نام تجویز کیا ہے اس میں تین ترسیمے (syllabals) ہیں اور اسے پڑھتے ہوئے اس میں سکتہ آتا ہے۔ :)
 

فریب

محفلین
jareeda.urduweb.org
زکریا بھائی کے دیے ہوے ناموں میں سے یہ مجھے بہت اچھا لگا ہے
 

زیک

مسافر
یارو ابھی مزید نام تجویز کرو۔ پھر رائے شماری میں اپنی پسند بتانا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر یہ تو کسی فیشن میگزین کا نام لگتا ہے۔ :p

ایک اور تجویز ہے ezine.urduweb.org
 

الف عین

لائبریرین
ایک نیا لفظ خیالِ شریف میں آیا ہے۔
برقیدہ
یعنی برقی جریدہ
ہے تو کچھ چونکانے والا اگر بات کچھ بن سکے۔
)شاکر یہ 'شریف' 'پر تمھارا کاپی رائٹ تو نہیں نا؟'
 

دوست

محفلین
براق کیسا نام ہے۔
برق سے براق۔
ویسے نام تو یہ رسول کریم ص کے معراج والے گھوڑے کا بھی تھا بمطابق کچھ روایات تاہم ایک تجویز یہ بھی ہوسکتی ہے۔
اعجاز صاحب میرا شریف پر فی الحال کوئی کاپی رائٹ نہیں البتہ سوچ رہا ہوں کہ لے ہی لوں اب اس کا پیٹنٹ لوں گا کاپی رائٹ نہیں۔
کیونکہ میں نے شریف کے استعمال کو ایک نئی جہت دی ہے اردو محفل پر۔
جیسے فونٹ شریف،ترجمہ شریف ۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔
آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟
 

اجنبی

محفلین
ezine کے مقابلے میں uzine زیادہ مناسب رہے گا یعنی اردو میگزین۔
اس کے علاوہ جریدہ بھی کافی مناسب ہے ۔
مجلہ کے بارے میں کیا رائے ہے ، ویسے یہ ذرا مشکل ہے ۔
نبیل فارسی میں کچھ تلاش کریں !
 

اجنبی

محفلین
ezine کے مقابلے میں uzine زیادہ مناسب رہے گا یعنی اردو میگزین۔
اس کے علاوہ جریدہ بھی کافی مناسب ہے ۔
مجلہ کے بارے میں کیا رائے ہے ، ویسے یہ ذرا مشکل ہے ۔
نبیل فارسی میں کچھ تلاش کریں !
اردو اور انگلش کو ملائیں تو ٹیکستان techistan بھی بن سکتا ہے :)
 

زیک

مسافر
ابھی تک یہ تجاویز آئی ہیں:

1۔ technews
2۔ urdutechmag
3۔ jareeda
4۔ scitech
5۔ magazine
6۔ mag
7۔ ezine
8۔ tech-ezine
9۔ tech-jareeda
10۔ barqeeda
11۔ buraq
12۔ uzine
13۔ majla
14۔ techistan

اگر کوئی اور نام تجویز کرنا چاہے تو ابھی کر دے۔ پھر اب تک کی تجاویز پر رائے شماری شروع ہو جائے گی۔
 

zulfiqar_rzv

محفلین
مین زکریا صاحب سے اتفاق کرتا ہوں

مین صرف یہی کہون گا کے میں اتفاق کرتا ہون زکریا صاحب سے اچھی بات ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز صاحب میرا شریف پر فی الحال کوئی کاپی رائٹ نہیں البتہ سوچ رہا ہوں کہ لے ہی لوں اب اس کا پیٹنٹ لوں گا کاپی رائٹ نہیں۔
کیونکہ میں نے شریف کے استعمال کو ایک نئی جہت دی ہے اردو محفل پر۔
جیسے فونٹ شریف،ترجمہ شریف ۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔
آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟
اگر آزاد مصدر رہے تو کیسا ہے؟
 
Top