ام نور العين
معطل
حضرت عثمان بن ابي العاص رضي اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے جسم میں اسلام لانے کے وقت سے درد رہتا تھا ۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کو بتایا تو آپ نے فرمایا :
جسم کے جس حصے میں درد ہے اس پر ہاتھ رکھو
اور تين مرتبہ كہو:
بِسْمِ اللهِ
پھر سات مرتبہ کہو :
أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ
ترجمہ :میں اللہ کے جلال اور اس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کے شر سے جو مجھے اس وقت لاحق ہے اور جس کے آئندہ ہونے کا خدشہ ہے ۔
(صحيح مسلم ، ابواب الطب، باب استحباب وضع يدہ على موضع الالم، حديث نمبر: 5867)