قمراحمد
محفلین
جسٹس افتخارسےقبل صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کی مدت پوری ہوگی
2013میں وزیراعظم،صدراورچیف جسٹس کی آئینی مدت ختم ہوجائےگی۔
روزنامہ جنگ اسلام آباد (رپورٹ:دلشاد عظیم) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی مدت ختم ہونے سے قبل صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنی آئینی مدت مکمل کرکے رخصت ہو جائیں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صدر زرداری جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ سب سے زیادہ وقت گزاریں گے جبکہ جنرل کیانی، چیئرمین سینٹ فاروق نائیک، وزیراعظم گیلانی، سپیکر فہمیدہ مرزا اور قومی اسمبلی اس سے قبل ہی اپنی آئینی مدت پوری کرچکے ہوں گے۔ قومی اسمبلی اور وزیراعظم جسٹس چوہدری کی آئینی میعاد کے اختتام سے 9 ماہ قبل 18 مارچ 2013ء کو رخصت ہو جائیں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی 29 نومبر 2007ء کو اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور آئین میں دی گئی تین سالہ میعاد مکمل کرنے کے بعد وہ سب سے پہلے 29 نومبر 2010ء کو رخصت ہو جائیں گے۔ صدر زرداری کی آئینی میعاد 9 ستمبر 2013ء کو پوری ہوگی جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اس کے تین ماہ بعد 11 دسمبر 2013ء کوریٹائر ہونگے۔ فاروق نائیک کی آئینی مدت 12 مارچ 2012ء کو ختم ہو جائیگی۔ 2013ء میں ملک کے تینوں بڑے عہدیدار وزیراعظم، صدر اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی مدت ختم ہو جائے گی۔ سیاسی اور وکلاء حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے کوئی ایسی مثال موجود نہیں کہ صدر غیر معمولی اختیارات کا حامل ہو جبکہ چیف جسٹس بھرپور عوامی طاقت رکھتا ہو اور پھر ایک سال کے غیر معمولی بحران کے بعد ان کا لمبے عرصے تک چلنا بھی ایک مثال ہے۔