جاسم محمد
محفلین
جسٹس فائز عیسی کا تو سیاست یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں۔ پھر ایک مخصوص سیاسی، صحافتی طبقہ اتنی شدت سے ان کی حمایت کیوں کرتا ہے؟ اگر ہر جج نے فیصلہ ملک کے آئین و قانون کے مطابق ہی دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے کہ وہ جج فائز عیسی ہے یا کوئی اور؟ ایک مخصوص طبقہ کا جسٹس فائز عیسی کے حق میں بیانات دینا، بیانیہ بنانا اشارہ دیتا ہے کہ اس طبقہ کے جسٹس فائز عیسی کے ساتھ مفادات وابستہ ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو جسٹس صاحب خود اپنے ریمارکس میں اپنے حامیوں کو منع کرتے کہ جج سیاسی نہیں ہوتے اس لئے میری حمایت بند کی جائے۔ الٹا وہ دوران سماعت ریمارکس دیتے ہیں کہ میری ٹویٹر پر توہین کی جارہی ہے۔ مطلب وہ لوگ جو ان کی تعریفیں کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے اور جو ان پر تنقید کر رہے ہیں وہ غلط ہے۔ جج ایسے ہوتے ہیں؟ یہ سب جسٹس افتخار چوہدری کی باقیات ہیں جن کی وجہ سے ملک کا عدالتی نظام تباہ ہو چکا ہے۔ان کو ملنا بھی نہیں چاہئے ۔ حدیبیہ کی طرز پر نون لیگ کے تمام کیسیز کو بھرپور پروٹیکشن دے سکتے ہیں اور عمران خان کے خلاف واٹس ایپ دیکھ دیکھ کر مقدمے بھی قائم کر سکتے ہیں ۔ نہیں پیش کر سکتے تو وہ اپنی بیوی بچوں کی جائیدادوں کی رسیدیں ہیں ۔ یہی ان کو لے ڈوبیں گی ۔