ایم اے راجا
محفلین
تازہ ترین، آپریشن کے لیئے آ پ کے حوالے۔
جس طرف کو بھی مرا اب کے یہ نالہ جائے
ساتھ اِس کے ترا بھی کچھ تو حوالہ جائے
میں کہ گمنام رہوں پھر نہ کسی طور یہاں
نام اتنا تو سرِ شہر اچھالا جائے
میں ہوں کم ظرف اگر تیری۔نظر میں ساقی
مجھ کو محفل سے اسی وقت نکالا جائے
دستبردار ہی ہو جانا ہی مرا بہتر ہے
کب تلک درد ترا دل میں یوں پالا جائے
باب در باب ہیں مدفون خزانے ان میں
بس ذرا دیر کتابوں کو کھنگالا جائے
میرے اوسان مرا ساتھ نہیں دے پاتے
کیا خیالات کو الفاظ میں ڈھالا جائے
دردِ افلاس وراثت میں ملا ہے راجا
کیوں نہ اجداد کے ورثے کو سنبھالا جائے
جس طرف کو بھی مرا اب کے یہ نالہ جائے
ساتھ اِس کے ترا بھی کچھ تو حوالہ جائے
میں کہ گمنام رہوں پھر نہ کسی طور یہاں
نام اتنا تو سرِ شہر اچھالا جائے
میں ہوں کم ظرف اگر تیری۔نظر میں ساقی
مجھ کو محفل سے اسی وقت نکالا جائے
دستبردار ہی ہو جانا ہی مرا بہتر ہے
کب تلک درد ترا دل میں یوں پالا جائے
باب در باب ہیں مدفون خزانے ان میں
بس ذرا دیر کتابوں کو کھنگالا جائے
میرے اوسان مرا ساتھ نہیں دے پاتے
کیا خیالات کو الفاظ میں ڈھالا جائے
دردِ افلاس وراثت میں ملا ہے راجا
کیوں نہ اجداد کے ورثے کو سنبھالا جائے