فاخر رضا
محفلین
فریاد، نہ شکوہ، نہ فغاں، مہر بہ لب ہوں
وہ ضبط مرا دیکھ کے حیران ہوا ہے
اشکوں کی سیاہی بھرے مژگاں کے قلم سے
تحریر غمِ ہجر کا فرمان ہوا ہے
گلشن کی تباہی پہ نہ ہوگی کوئی فریاد
گل چیں سے عنادل کا یہ پیمان ہوا ہے
کبھی ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ابھی نہیں بنا ہے، انگریزوں کی حکومت ہے اور حسرت موہانی لکھ رہے ہیں