جس گلی میں ترا گھر نہ ہو بالما

محمداحمد

لائبریرین
اچھا سوال ہے
اگر غلطی سے بھی ایسی سوچ میرے ذہن میں ہو تو آپکی بھابھی نہیں چھوڑے گی۔ پوری طرح اسکی بوتل میں قید ہوں ، الحمدللہ

بوتل کا جن۔ :)

اچھی بات ہے آپ بوتل میں ہی رہیے کہ بقول کسے اب دنیا جینے کے قابل رہی نہیں ہے۔ :)
 
یہ لفظ بلما ہے ؟
تلفظ تو "بال مہ" کیا ہے سنگر نے
پیار میں کبھی کبھی ایسا ہوجاتا ہے کہ چھوٹی سی بات کا فسانہ بن جاتا ہے۔۔۔ یہاں بالمہ کا اپنا مزا ہے ۔۔۔
جو لوگ زبان تشکیل دیتے ہیں وہ جس طرح چاہے بولتے ہیں۔
جو صرف تقلید کرتے ہیں ان کو املا درست کرنے یا تلفظ درست کرنے کا حق کبھی ملا نہیں :) ہولے ہولے سے لیجئے گا۔۔ ہلکا ہلکا ہی لکھا ہے :) مسکراہٹون کے ساتھ ۔۔
 
دوستوں کے مذاق سے دل میں تازگی بھر جاتی ہے :):)
بے فکر رئیے مریخ سے آئے ہوئے ہم بھی نہیں کے بات بے بات منہ پُھلا کر بیٹھ جائیں ۔ :p:p:p:p:p
لیکن بھائی بالمہ ، پر تو کچھ نہیں کہا میں نے ، آپ نے شائد تدوین سے پہلے نہیں دیکھا یہ پہلے " بلما" لکھا تھا جس سے ہمارا دماغ نئے گانے "او بلمہ۔۔۔ او بلمہ" کی طرف چلا گیا تھا
ویسے ہمارا تعلق بھی فریقِ اوّل سے ہے :p:p
 
Top