جس 18ویں ترمیم کا میرے شہر کو فائدہ نہیں اس پر لعنت بھیجتا ہوں، مصطفیٰ کمال

جاسم محمد

محفلین
جس 18ویں ترمیم کا میرے شہر کو فائدہ نہیں اس پر لعنت بھیجتا ہوں، مصطفیٰ کمال
ویب ڈیسک منگل 12 جنوری 2021

2129056-mustafakamalppi-1610435543-498-640x480.jpg

غلط مردم شماری ہماری نسلوں کے خلاف سرکاری دہشتگردی ہے، مصطفیٰ کمال فوٹو: فائل


کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جس 18 ویں ترمیم کا میرے شہر ، گاؤں اور قصبے کو فائدہ نہ ہو اس پر لعنت بھیجتا ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت چلاتا ہے لیکن کراچی میں نہ پینے کا پانی ملتا ہے اور نہ ٹرانسپورٹ کا نظام ہے، اس شہر کے مسائل کو حل کرنے کی طرف کوئی نہیں بڑھ رہا، نام نہاد جمہوری رہنما وزیراعظم بننے کے بعد کسی اور مسئلے کواہمیت نہیں دیتے، خدارا کرپشن ختم کرنے کا نعرہ بند کردو تاکہ غریب آدمی کم پیسوں میں اپنا کام کراسکے، آئین میں کی گئی اٹھارہویں ترمیم ہمارے کسی کام کی نہیں، ایسی اٹھارہویں ترمیم کا کیا کرنا جس کے ہوتے ہوئے بھی اختیارات نہیں، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی 18ویں ترمیم پر جس سے میرے گاؤں، قصبے، شہر اور گلی کا کوئی فائدہ نہ ہو، جب لوگوں کو اختیارات نہیں مل رہے تو ان ڈکٹیٹروں کو بھی نہیں ملنے چاہییں۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے ہیں، موجودہ چیف جسٹس پاکستان ، نادرا اور آصف زرداری بھی کہہ رہے ہیں کہ کراچی کی آبادی زیادہ ہے، انسانوں کی درست گنتی نہ کرنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے، حالیہ جعلی اور غلط مردم شماری کو وفاقی حکومت نے تسلیم کرلیا، ہم 2017 کی مردم شماری کو رد کرتے ہیں، ہم اس مردم شماری کو صحیح کرانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہم نے 10 جنوری کو مردم شماری کے خلاف ریلی کا اعلان کیا تھا لیکن سانحہ مچھ کی وجہ سے ریلی ملتوی کرنی پڑی، اب 17 جنوری اتوار دوپہر 2 بجے مردم شماری کے خلاف ریلی نکالی جائے گی، ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ہماری گنتی صحیح کرو۔ میں تمام اداروں سے کہتا ہوں ہمارا کوئی قصور نہیں ہمیں صحیح گن لو۔ 5 فیصد بلاک کا آڈٹ کروائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ بدکردار لوگ اگر ایوانوں میں جا کر بیٹھ جائیں تو وہ قوم کا سودا کرتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خود کو جیلوں سے بچانے کے لیے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، ان کی وجہ سے پی ٹی آئی نے آج کراچی پر شب خون مارا، انہوں نے مجرم کے ساتھی کا کردار ادا کیا، ہماری نسلوں کے خلاف یہ سرکاری دہشت گردی ہے۔ میں نے چیف جسٹس کو مردم شماری سے متعلق خط لکھ دیا ہے جس میں کراچی کی مردم شماری پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
Top