جشنِ آزادی اور راہبر

اہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اتوار کی چھٹی اور پھر سوموار کو انٹرنیٹ سروس کی خرابی کی وجہ سے نیا نغمہ اپ۔لوڈ نہ کرسکا۔۔۔۔
دو دن کی تاخیر سے حاضر ہوں۔۔۔!
 
چاند میری زمیں

[ame]http://www.divshare.com/download/1492417-0de[/ame]

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن
میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن

میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے
میرے دہقاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے
میرے مزور اس دور کے کوہ تن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن

میرے فوجی جواں جراتوں کے نشاں
میرے اہلِ قلم عظمتوں کی زباں
میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن

میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا
میرے شہروں پہ سایا ہے قرآن کا
میرا ایک اِک سپاہی ہے خیبر شکن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن

میرے دہقاں یونہی ہل چلاتے رہیں
میری مٹی کو سونا بناتے رہیں
گیت گاتے رہیں میرے شعلہ دہن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن
 

ساجد

محفلین
http://www.divshare.com/download/1492417-0de

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن
میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن

میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے
میرے دہقاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے
میرے مزور اس دور کے کوہ تن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن

میرے فوجی جواں جراتوں کے نشاں
میرے اہلِ قلم عظمتوں کی زباں
میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن

میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا
میرے شہروں پہ سایا ہے قرآن کا
میرا ایک اِک سپاہی ہے خیبر شکن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن

میرے دہقاں یونہی ہل چلاتے رہیں
میری مٹی کو سونا بناتے رہیں
گیت گاتے رہیں میرے شعلہ دہن

چاند میری زمیں، پھول میرا وطن

عمار ، میرا کمپیوٹر گونگا اور بہرا ہے​
اس کے بولنے اور سننے کی صلاحیتیں ڈائل اپ کنکشن کی وجہ سے سلب ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس کی بصارت کام کرتی ہے لیکن بصیرت کی پھر بھی کمی ہے۔ مطلب یہ کہ بار بار سیدھے رستے سے بہک جاتا ہے (بالکل میری طرح)۔ اور اس کی ان حرکتوں کی وجہ سے اس کی نصف بہتر یعنی محترمہ ونڈوز بھی اکثر اس سے ناراض رہتی ہے۔ حالانکہ وہ خود بھی "ایکس" خاندان سے تعلق رکھتی ہے لیکن شاید اس کو اس کے ساتھ لگا "پی" کا لاحقہ پسند نہیں۔ اور میں خود اتنی استطاعت نہیں رکھتا کہ "ابنٹو" جیسی افریقی ساتھی کا اس کے ساتھ سنجوگ کروا سکوں۔ اور پھر نئی نویلی" دلہن" نا معلوم ایڈجسٹ ہونے میں کتنا ٹائم لے، یہ بجائے خود ایک مسئلہ ہے۔
اسی ناچاقی کی وجہ سے میں کوئی بھی ویڈیو کلپ یا بڑی فائل کھولنے سے قاصر ہوں۔ آپ کی آواز سنے بغیر چشمِ تصور سے دیکھ کر ہی میں نے فیصلہ لیا کہ آپ کے اپنے وطن کے لئیے ایسے پر خلوص جذبات کی تعریف نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہو گی۔
اللہ آپ کے خلوص کو ہمیشہ سلامت رکھے اور آپ اسی طرح سے اس دھرتی کے گیت گاتے رہیں۔
 
ساجد بھائی! اس گونگے بہرے کمپیوٹر کے ہونے کے باوجود آپ اس کا استعمال اچھے طریقے سے کررہے ہیں۔ :)
حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ۔ اللہ تعالیٰ تمام پاکستانیوں کے دل میں اپنے وطن سے سچی محبت پیدا کرے۔ آمین
 
Top