فاتح
لائبریرین
سیِّدہ شگفتہ صاحبہ! انتہائی خوبصورت نظم شیئر کرنے پر آپ کا بہت شکریہ۔خُدا کرے۔۔۔
چند برس قبل یہ نظم میری ایک ڈائری میں تھی جو پاکستان میں ہی رہ گئی ہے شاید۔
اور اتفاق دیکھیے کہ کل میں نے نیٹ پر بھی تلاش کرنے کی کافی کوشش کی مگر نہ مل سکی اور آج یہ سوچا کہ اس دھاگے پر پوچھتا ہوں شاید کسی کے پاس ہو۔ لیکن جب اس دھاگے کو کھولا تو آپ کی مرسلہ اس نظم کو اقتباس کرتے ہوئے محب علوی صاحب کے توصیفی کلمات پر نظر پڑی اور دل خوشی سے بلیوں اچھلنے لگا۔
ایک مرتبہ پھر بہت بہت شکریہ!