پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

عزیزان گرامی، آداب!
تمام احباب کو پندرھواں یوم تاسیس مبارک ہو.
اس خوشی کے موقعے پر میں ایک پرانی تجویز کا اعادہ کرنا چاہوں گا جو وڈیو مشاعرے سے متعلق تھی.
اگر لائیو مشاعرے کا انعقاد مشکل ہو، تو ہم پہلے سے ریکارڈ شدہ وڈیوز کے ذریعے یہ کام کرسکتے ہیں. شرکاء کو دعوت نامے بھیج دیئے جائیں اور ان سے ایک تاریخ مقررہ تک وڈیو جمع کروانے کی درخواست کی جائے. جب تمام شرکا کی وڈیوز ناظم مشاعرہ کی موصول ہوجائیں تو ایک لڑی بنا کر روایتی تقدیم و تاخیر کے تحت وہاں لنک شیئر کر دیئے جائیں.
کیا خیال ہے؟

دعاگو،

راحل.
 
یہ بھی ہو سکتا ہے مگر اس میں ایک دقت یہ ہے کہ مختلف ٹائم زونز میں مقیم افراد کا ایک وقت پر جمع ہونا مشکل ہوگا.
دوسرے یہ یہ سنا ہے کہ زوم کے مفت ورژن میں وقت کی کوئی تحدید ہوتی ہے. واللہ اعلم
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ بھی ہو سکتا ہے مگر اس میں ایک دقت یہ ہے کہ مختلف ٹائم زونز میں مقیم افراد کا ایک وقت پر جمع ہونا مشکل ہوگا.
دوسرے یہ یہ سنا ہے کہ زوم کے مفت ورژن میں وقت کی کوئی تحدید ہوتی ہے. واللہ اعلم
پھر یوٹیوب پر لائیو سٹریم کر لیجیے۔
 
تجویز خوب ہے۔ باقی محفلین کیا کہتے ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ بھی ہو سکتا ہے مگر اس میں ایک دقت یہ ہے کہ مختلف ٹائم زونز میں مقیم افراد کا ایک وقت پر جمع ہونا مشکل ہوگا.
دوسرے یہ یہ سنا ہے کہ زوم کے مفت ورژن میں وقت کی کوئی تحدید ہوتی ہے. واللہ اعلم

وقت کی حد کا حل نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔
مختلف ٹائم زونز پر اکٹھے آن لائن آنا آج کے دور میں کوئی غیر معمولی بات نہیں رہی ہے۔
میرے خیال میں بھی زوم یا کسی اور کانفرنسنگ کلائنٹ پر آن لائن مشاعرہ بہتر رہے گا۔ لیکن اس کا فائدہ اسی صورت میں ہے اگر سب اپنی ویڈیو آن رکھیں۔ :)
 
پھر یوٹیوب پر لائیو سٹریم کر لیجیے۔
میرے ذہن میں یہ خاکہ تھا کہ سب شرکاء اپنی وڈیوز ناظم مشاعرہ کو بھیج دیں، اور ناظم مشاعرہ یوٹیوب یا فیس بک سے لائیو براڈکاسٹ میں ترتیب وار وڈیوز چلا دے.
خیر آئی ٹی اور میڈیا مینجمنٹ وغیرہ کے معاملے میں میری معلومات دور حاضر کے لحاظ سے واجبی سی ہی ہیں. تکنیکی ماہرین جیسے بہتر سمجھیں، انتظام کر سکتے ہیں.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وقت کی حد کا حل نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔
مختلف ٹائم زونز پر اکٹھے آن لائن آنا آج کے دور میں کوئی غیر معمولی بات نہیں رہی ہے۔
میرے خیال میں بھی زوم یا کسی اور کانفرنسنگ کلائنٹ پر آن لائن مشاعرہ بہتر رہے گا۔ لیکن اس کا فائدہ اسی صورت میں ہے اگر سب اپنی ویڈیو آن رکھیں۔ :)
اور یہ بھی کہ اگر وقت کا تعین مناسب وقفے قبل مثلاََ ایک ہفتے یا دس دن قبل کر دیا جائے تو شرکاء کے لیے ویڈیو پر جلوہ افروز ہونا سہل ہو جائے گا ۔
 
سر جی یہ راحل ہے یا راحیل ہے نیز اس کے مطلب سے بھی آشنائ دیجیے...
بھائی کیوں مجھے سر کہہ کر برطانوی قانون کا مجرم بناتے ہیں :)

یہ ’’راحل‘‘ ہے، عربی فعل رحلۃ سے مشتق اسم ہے، جس کے معنی کوچ کرنے والے کے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایضاً، از مدتہا طویل :)
بھئی راحل بھائی ! مجھے تو آپ اور خلیل بھائی اس ایونٹ کے کی پرسنز نظر آتے ہیں ۔ مجھے کچھ تجربہ نہیں ۔ نبیل بھائی سے حتمی مشاورت کر کے انعقاد کا آغاز کریں ۔ انعقاد ہوتے ہوتے بھی ہفتہ دس دن نکل جائیں گے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں ایونٹ کا دورانیہ 2 گھنٹے مناسب ہو گا شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے ۔ کچھ محفلین بطور سامعین بھی ضرور ہوں گے ۔ دن جمعے یا ہفتے کا مناسب ہوگا۔اکثر جگہ ویک اینڈ کی شام ہو تو بہتر ہو ۔ کیا خیال ہے ؟
 
عاطف بھائی، میں اس کارِ ’’شر‘‘ کے لئے تیار ہوں :)، مسئلہ مگر یہ ہے کہ ایک تو انٹرنیٹ براڈکاسٹنگ کے حوالے سے میرے پاس کوئی تجربہ ہے نہ ہی اس کی کوئی خاص شدبد۔ یہ تو خیر اتنا بڑا مسئلہ نہیں، ہفتہ دس دن میں بنیادی استعداد پیدا کی جاسکتی ہے (بالوں میں چاندی ضرور ہے، مگر ہم بوڑھے نہیں:LOL:)، مگر میں زیادہ محفلین، خصوصاً پرانے احباب سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتا۔ بہت سے شعرا، جو گزشتہ عالمی مشاعرے کی زینت تھے، اب محفل پر نظر نہیں آتے۔
اگر ان سے رابطے کی کوئی سبیل ہو، تو منصوبے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ، دوسرا اہم پہلو میڈیم کے انتخاب کا ہے۔
پہلا آپشن یہ ہے کہ لائیو مشاعرے کا انعقاد کیا جائے، زوم ایپ گوگل میٹ پر۔
تاہم اس میں ممکنہ مسائل ہو سکتے ہیں۔ اول یہ کہ مختلف ٹائم زونز میں مقیم شرکاء کا ایک وقت میں جمع ہونا مشکل ہو۔ اگر مشاعرہ ہندوستان یا پاکستان کے معیاری وقت کے حساب سے شام کے اوقات میں رکھا جائے گا تو امریکا یا یورپ میں مقیم شعرا کے لئے شرکت کرنا شاید مشکل ہو۔
دوسرے یہ کہ زوم میٹنگ میں زیادہ سے زیادہ سو افراد ایک وقت میں شریک ہوسکتے ہیں، اور مفت ورژن میں کال کا دورانیہ ۴۰ منٹ تک محدود ہوتا ہے۔

دوسرا آپشن یہ پیش کیا گیا تھا کہ شعرا سے ریکارڈ شدہ وڈیوز اکھٹی کرلیں جائیں، اور پھر ناظمِ مشاعرہ ان کو فیس بک یا یویٹوب لائیو وڈیوز کے علی الترتیبِ تقدیم و تاخیر چلائے۔
اس طریقے سے زیادہ سے زیادہ شعرا کی شرکت کو یقینی تو بنایا جاسکتا ہے، مگر ظاہر ہے اس میں وہ لائیو محفل والا لطف نہیں ہوگا۔

سو میں ایک بار پھر منتظمین سے گزارش کرتا ہوں، کہ کوئی ایک آپشن اختیار کرکے تیاریوں کا آغاز کیا جائے اور عید الاضحیٰ کی ہنگامہ خیزی سے قبل اس فریضے سے سکبدوش ہوجایا جائے :)
 
میرے خیال میں ایونٹ کا دورانیہ 2 گھنٹے مناسب ہو گا شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے ۔ کچھ محفلین بطور سامعین بھی ضرور ہوں گے ۔ دن جمعے یا ہفتے کا مناسب ہوگا۔اکثر جگہ ویک اینڈ کی شام ہو تو بہتر ہو ۔ کیا خیال ہے ؟
ہفتے کی شام مناسب رہے گی، ہرچند کہ اس میں یہودی سازش کا پہلو تلاش کیا جا سکتا ہے :LOL:
مگر کیا کیجئے کہ یہ گوبل ویک اینڈ ہے، مشرق و مغرب دونوں میں
 
Top