چودہویں سالگرہ جشن اردو محفل کے موقع پر منتخب ٹاپ ٹین محفلین

فاخر

محفلین
ویسے مجھے یاد آیا کہ مجھ نکمے کو تو شاگردی کا درجہ بھی حاصل نہیں۔ جن دنوں محفل میں شامل ہوا تھا تو زبردستی محترم الف عین صاحب کی شاگردی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس پر محترم الف عین صاحب نے یہ فرمایا تھا۔



اس کے بعد دوبارہ پوچھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ اب افتخاررحمانی فاخر بھائی نے ذکر چھیڑا تو اپنی بدنصیبی کا احساس ہوا۔ ڈرتے ڈرتے پھر پوچھ لیتا ہوں کہ محترم الف عین صاحب کیا آپ اب اس نکمے کو اپنی شاگردی کے کسی کم تر درجے میں شامل سمجھتے ہیں یا محرومیاں ابھی باقی ہیں؟
یہ بات تو آج مجھے معلوم ہوا کہ :’استاد بھی پوچھ کربنانا ہوتا ہے‘۔حضرت الف عین کا مذکورہ ارشاد غالباً تین سال پرانا ہے ۔ حضرت بڑے ہیں یہ باتیں انکساری کی ہے۔ اپنے بچوں سے کبھی کبھی اسی طرح بات کی جاتی ہے۔ آج تو سالگرہ ہے ہاتھ پکڑ کر آج کہہ ہی دیجئے! ویسےآج کے دن تو برا نہیں مانیں گے۔ برسبیل تذکرہ یہ شعر وارد ہوگیا ؎
عشوہ وبے رخی کل کا تھا حادثہ !
آج تو عہد نو کی خبر دیجئے !
پیشگی معذرت کے ساتھ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

نکتہ ور

محفلین

Inked01-LI.jpg
یہاں بھی املاء کی غلطی، نام غلط لکھ دیا۔
 

فرقان احمد

محفلین
مجھے بھی اس لیے فہرست دیکھ کر کوئی پریشانی نہیں ہوئی!
:)
محفل میں خبر گرم ہے کہ عدنان بھیا جلد ہی مائنس ٹین لسٹ جاری کرنے والے ہیں۔ اڑتی اڑتی سی بات سنی ہے کہ اُس فہرست میں ایک کیمیا گر کا نام شامل ہے۔۔۔! چلیے، فی الحال ہم راز کو راز رہنے دیتے ہیں ۔۔۔!
 
Top