جشِ آزادی کے متعلق آپ کی آراء اور تبصرے

قیصرانی

لائبریرین
اے وطن کے سجیلے جوان (بطورٍ خاص ظفری کو مخاطب کیا جا رہا ہے :wink: )
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

قیصرانی
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں سانجھے اپنے غم
ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہے جذبہ جنون توہمت نہ ہار
کرے جوجستجووہ چھوئے آسمان
ہمت اپنی ہوگی پہچان کبھی نہ بھولو
سب کی نظروں میں پاکستان کبھی نہ بھولو
پاکستان ہے ہمارا پاکستان ہے تمہارا

والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں

والسلام
جاویداقبال

جاوید بھائی اس شعر کو ذرا دوبارہ دیکھ لیں۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔ اس میں شاید ‘ غم ‘ کا لفظ بھی ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بہت شکریہ شمشادبھائی آپ کادراصل بڑی دیرہوگئی ہے ناں اسکوسنے ہوئے۔میراخیال اب ٹھیک ہے۔(شکریہ)
والسلام
جاویداقبال
 

الف نظامی

لائبریرین
ایمان اتحاد تنظیم

اس دفعہ یوم آزادی پر یہ عہد کریں کہ ہم

باتیں نہیں عمل کریں گے​
اس ضمن میں ابو انیس محمد برکت علی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
نہ کہہ ، کرکے دکھا​
!
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی بات توسچ ہے لیکن بات ہے رسوائی کی۔ ہم میں آج کل عمل ختم ہوگیاہے اسلیئے توہم زوال کی طرف جارہے ہیں اللہ تعالی عمل کی توفیق فرمائے (آمین ثم آمین)

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے

شکریہ بھائی منصور بہت شکریہ
والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
جاوید بھائی خدا کے لیے علامہ صاحب کو تو بخش دیں :

دوسرا مصرعہ یوں ہے :

یہ خاکی اپنی فطرت سے نہ نوری ہے نہ ناری
 

الف نظامی

لائبریرین
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں
ہم ایک ہیں
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بہت مہربانی بھائی شمشاد۔ آپ نے لکھاہے کہ علامہ کوتوبخش دیں توبھائی غلطی ہوگئی ہے میں مانتاہوں کہ غلط شعرلکھ دیاجس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

والسلام
جاویداقبال :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بہت مہربانی بھائی شمشاد۔ آپ نے لکھاہے کہ علامہ کوتوبخش دیں توبھائی غلطی ہوگئی ہے میں مانتاہوں کہ غلط شعرلکھ دیاجس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

والسلام
جاویداقبال :cry:

جاوید بھائی آپ کو تو ان کا اور بھی زیادہ خیال کرنا چاہیے کہ آپ ان کے بیٹے کے ہم نام ہیں۔
 
Top