کعنان
محفلین
جعلی پاسپورٹ پر متعدد شادیاں کرنے والے شخص کے ریمانڈ میں توسیع
کراچی۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی پاسپورٹ رکھنے اور دھوکہ دہی ک ذریعے متعدد شادیاں کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری حسنین عباس شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
انسانی سمگلنگ کے خلاف سرگرم ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ملزم حسنین عباس شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اشفاق مغل کی عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت مقدمے کی تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں د روز کی توسیع کرتے ہوئے 21 نومبر تک ایف آئی آے کی تحویل میں دے دیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری حسنین عباس شاہ کو 14 نومبر کو کراچی ائیر پورٹ سے برطانیہ جاتے ہوئے جعلی برطانوی پاسپورٹ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے راولپنڈی، لاہور، کراچی۔ ملتان اور برطانیہ میں سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ مختلف ناموں سے شادی کی ہوئی ھے اور آخری شادی کراچی کی رہائشی کرن نامی لڑکی سے 28 اکتوبر کو ہوئی تھی جو اسے ائیر پورٹ چھوڑنے بھی آئی تھی۔
ملزم کے قبضے سے دو پاسپورٹ برآمد ہوئے ایک حسنین عباس شاہ کے نام سے جس پر وہ انگلینڈ جا رہا تھا جبکہ دوسرا برطانوی پاسپورٹ جس پر ملزم کی تصویر کے ساتھ علی عمران نقوی نام درج ھے۔
مقدمے کے تفتیشی افسر کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے چار شادیوں کی تصدیق کر دی ھے جبکہ اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ھے۔ مقدمے کی سماعت اب 21 نومبر کو ہو گی۔
جعلی پاسپورٹ پر متعدد شادیاں
ایک بات بتاتا چلوں یہ سب شادیاں انٹرنٹ سے فراڈ کے تحت کی گئی ہیں۔ ٹی وی میں یہ خبر بہت گردش کر رہی ھے۔