باجو آپ کی گولیاں ختم ہو جائیں گی لیکن جعلی ڈگریوں والے ختم نہیں ہوں گے۔
صدر صاحب کے پاس خود جعلی ڈگری ہے تو آپ کے حوالے کرنے کے لیے کون حکم دے گا۔
یہ خواہش بالکل مناسب نہیں ، یعنی خواہش ہے کہ پاکستانیوں کو بھونوں ، خاص کر برے مردوں کو ۔۔۔۔ بروں کو تو سمجھ میں آتا ہے مگر غیر بروں کا کیا قصور ؟ اور صرف مرد ہی کیوں ؟؟ اور یوں بھی ہر برائی کی سزا موت نہیں ۔
۔
وسلام
واہ جی واہ دادی نظیر یاد آگئیں، دادی نظیر پورے محلے کی دادی تھیں اور ہماری بھی کلاشنکوف انکا پسندیدہ ہتھیار اور بے نظیر انکی پسندیدہ شخصیت، گالیاں اتنی دیتی تھیں کہ اللہ معافی، معاشرہ کے تمام مسائل کا واحد حل انکےلئے کلاشنکوف تھا جسے کلاچنکوش کہا کرتی تھیں۔میرے ہاتھ میں کلاشنکوف دے کر میرے سامنے سب کو لایا جائے انشااللہ کوئی نہ بچے گا
نہ رہے گا سانپ نہ بجے گی (آگے کیا تھا محاورہ )
37 کی خبر ہے ۔ مگر جو لوگ ننگ دیں ننگ ملت ننگ وطن ہوں ، ان کی ڈگریاں اصلی ہوں یا جعلی ، پڑھے لکھے ہوں یا جاہل ، حکمران ہوں یا عوام ، شاید کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور یوں بھی کمانڈو صدر نے جہاں اور تحفے دئیے وہاں ایک بے شرمی اور ڈھٹائی کا تحفہ بھی دے گئے ۔ پہلے تو لوگ مکر جاتے تھے اب تو دھڑلے سے اقرار بھی کرتے ہیں اور دفاع بھی ۔ میں تو بس یہ سوچتا ہوں کہ وکیل اکٹھے ، جج اکٹھے ، سیاستدان اکٹھے ، جرنل اکٹھے ، دہشت گرد اکٹھے ، مُلا اکٹھے ، ہم بھی کیوں نہ ایک اتحاد بنائیں جو نام نہاد سول سوسائٹی جیسا نہ ہو جن کے دل میں انسانیت کا درد ہو ، جو ملک سے بے لوث محبت کرتے ہوں ، انصاف کرنے کے معاملے میں ماں جائے کو بھی خاطر میں نہ لائیں ؟ کیا خیال ہے ؟ کچھ دن شغل ہی سہی ۔۔۔۔ ؟آج کی خبروں میں مزید اراکینِ اسمبلی کا انکشاف ہوا ہے جو جعلی ڈگری کے اسلحہ سے لیس ہیں۔