ابوشامل
محفلین
ایک ایسے ملک میں جو بلاشبہ ہر لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی قوت ہے (امریکہ) صرف 17 فیصد نوجوان (18 سے 24 سال) یہ جانتے ہیں کہ افغانستان نقشہ میں کہاں واقعہ ہے (بمطابق 2002ء، حوالہ: نیشنل جیوگرافک سوسائٹی سروے)
جغرافیہ حقیقتاً ایک دلچسپ سبق ہے جس میں زمین کے متعلق علوم کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ جہاں ایک جانب اتنی تعلیم یافتہ اقوام میں جغرافیہ کی سمجھ بوجھ کی یہ صورتحال ہے وہیں پاکستان جیسے ترقی پذیر (بلکہ غیر ترقی یافتہ) ملک میں کیا صورتحال ہوگی اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ جغرافیہ کے حوالے سے جو سوالات ساتھیوں کے ذہنوں میں ابھریں اور جن سوالوں کے جوابات انہیں معلوم ہیں ان کو آپس میں شیئر کیا جائے اور اس طرح کھیل کھیل میں جغرافیہ کے حوالے سے اپنی معلومات میں اضافہ کیا جائے۔
امید ہے کہ یہ "کھیل" تمام اہلیان محفل کی معلومات میں اضافے کا باعث ہوگا۔ اس کھیل کا کوئی رول نہیں کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے اور اس کا جواب دے سکتا ہے۔