جلتی دیواروں کے آنچل میں۔۔۔۔ میں زندہ ہوں!

محسن حجازی

محفلین
آج میں بہت خوش ہوں۔۔۔ آج میرا احساس کمتری احساس برتری میں بدلتا جا رہا ہے۔۔۔۔ آپ گوگل کے کیلنڈر سے تو واقف ہوں گے۔ اور گوگل کی Spread Sheet بھی آپ نے دیکھ رکھی ہوگی۔ اسی قسم کے فیچرز یاہو اور مائکروسافٹ نے بھی دے رکھے ہیں۔۔۔۔ اطلاعات کے مطابق کچھ پاکستانی نوجوانوں نے اس کے جواب میں iScrybe کے نام سے سروس شروع کی ہے اور اس قدر مکمل اور جدت سے ہم آہنگ ہے کہ گوگل اور مائکروسافٹ نے اسے خریدنے کی بھرپور کوشش کی ہے تاہم ان کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
http://iscrybe.com/
اب ایڈوب نے انہیں غالبا 5 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی ہے۔۔۔ آج پہلی دفعہ مجھے زندہ ہونے کا احساس ہو رہا ہے۔۔۔ اور پہلی دفعہ زندہ رہنے کی خواہش بھی ہوئی ہے۔۔۔ ورنہ میں اپنے لوگوں سے مایوس تھا۔۔۔۔

کچھ جلتی دیواروں کے آنچل کے بارے میں۔۔۔۔
http://www.express.com.pk/epaper/in...e=BACK_PAGE&Date=20071114&Pageno=8&View=1 id=
اس صفحے کے آخر میں اشتہار دیکھیں۔۔۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی !!

بس ذرا مناسب تشہیر، حوصلہ افزائی اور اسپانسرشپ درکار ہے، ورنہ صلاحیت کی ہمارے نوجوانوں میں بھی کمی نہیں۔

محفل پر اطلاع کرنے کا شکریہ حجازی صاحب ۔
 
Top