جلد حل کی درخواست !

میرا کمپیوٹر اب کافی تنگ کر رہا ہے۔۔۔۔ کوئی ڈرائیو نہیں کھل رہی ہے۔۔۔۔ میں ونڈوز دوبارہ انسٹال نہیں کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ میری دیگر ڈرائیوز میں میرا ڈیٹا پڑا ہوا ہے۔۔۔۔ اب میں کسی بھی ڈرائیو کو ڈبل کلک کرتا ہوں تو وہ ایسپلورر مانگتا ہے۔۔۔۔ اور میسج application not found اتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا حل کیا ہے۔۔۔ کہ ہماری جان اس عذاب سے چھوٹ جائے۔۔۔۔ ہم بس کسی بھی ڈرائیو پر ڈبل کلک کریں اور وہ کھل جائے

پلیز ذرا جلدی جواب مرحمت فرمائیں
 
ذرا اسکا اسٹیب بھی بتا دیں سر جی کہ کیسے کروں ۔۔۔۔

ڈاکیومینٹیشن کے معاملے میں ونڈوز بہت عمدہ ہے۔ آپ اسٹارٹ مینو کھولیں وہاں ہیلپ اینڈ سپورٹ پر کلک کریں جو ونڈو کھلے اس میں تلاش کا آپشن ہوگا وہاں how to restore system لکھ کر سرچ کر لیں آپ کو مطلوبہ جواب مل جائے گا انشاء اللہ۔

عموماً لینکس استعمال کرتا ہوں اس لئے آپ کو سسٹم ری اسٹور تک جانے کا ٹھیک ٹھیک نیویگیشن بتا پانے سے قاصر ہوں۔ پر آپ مذکورہ تکنیک استعمال کیجئے انشاء اللہ آپ خود پا لیں گے۔

زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ دو تین اچھے اینٹی وائرسوں سے سسٹم اسکین کرا لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
بلکہ بہتر ہو کہ آن لائن وائرس چیک کروائیں۔ بہت مکن ہے کہ انستال کرتے ہی وہ بھی کرپٹ ہو جائے۔۔ بلکہ شاید انسٹال کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔ جب ڈاؤن لوڈ کی ہوئی فائل براؤز کر سکیں گے تب ہی تو اسے انسٹال کیا جا سکے گا!!
 
میرا اندازہ ہے کہ فائل براؤزر کے اڈریس بار میں فائل/فولڈر کا ایبسولیٹ پاتھ لکھنے پر نیویگیشن ممکن ہوگا۔ آن لائن اسکیننگ میں بینڈوڈتھ بہت درکار ہوتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سب سے آسان حل ہے کہ کسی دوسرے کمپیوٹر پر اینٹی وائرس لگا کر اپنی ہارڈ‌ڈسک کو سکین کر لیں

ورنہ سسٹم ری سٹور کے لئے سٹارٹ، پروگرامز، ایسسریز، سسٹم ٹولز، سسٹم ری سٹور پر جا کر کلک کریں اور اسے کسی پرانی تاریخ پر کلک کر دیں۔ کوشش کریں کہ یہ تاریخ تب کی ہو جب یہ مسئلہ ابھی شروع نہ ہوا ہو۔ بلکہ احتیاطاً کچھ دن مزید بھی پہلے کی تاریخ چن لیں
 
محمد سعد

محفلین
ہو سکتا ہے کہ Folder Options میں اس مسئلے کا حل مل جائے۔
طریقہ کار یہ ہے۔
کسی طریقے سے ونڈوز ایکسپلورر کھولیں اور اوپر والی پٹی (Menu Bar) میں‌ سے Tools Menu سے Folder Options منتخب کر کے دستیاب کنٹرولز میں‌ اپنے مسئلے کا حل ڈھونڈیں۔
 
محمد سعد

محفلین
براہ مہربانی نوٹ فرما لیں۔ اوپر جو ترکیب میں نے لکھی ہے اس کا تعلق ڈرائیو نہ کھلنے والے مسئلے سے ہے۔
 
براہ مہربانی نوٹ فرما لیں۔ اوپر جو ترکیب میں نے لکھی ہے اس کا تعلق ڈرائیو نہ کھلنے والے مسئلے سے ہے۔

سارا مسئلہ اس خبیث انٹرنیٹ اکسپلورر کی وجہ سے ہوا ہے۔۔۔۔ ہماری ہماقت یہ ہے کہ ہم نے بغیر دیکھے کلک کر دیا جب اسنے انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ورژن 7 کے اپ ڈیٹ کا پوچھا۔۔۔ بس وہیں سے یہ رام کہانی شروع ہوئی۔۔۔۔ دوسرا مسئلہ ہمارا یہ ہے کہ ہم اتنی ٹیلکنیکلیٹیز سے واقف نہیں ہیں۔۔۔۔ جو کچھ اپ سب حضرات نے لکھا ہے وہ یقیننا بہیت اسان ہوگا۔۔۔ مگر ہمارے لئے اب بھی کافی مشکل ہے۔۔۔ اس لئے کہ انٹرنیٹ اکسپلورر کھل ہی نہیں رہا ہے تو باقی کام تو ویسے بھی نہین ہو سکتا ہے۔۔۔

کوئی اسان سا حل بتا دیں۔۔۔۔۔ پلیز اب ہمیں اپنے ڈیٹا کی کوئی فکر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ گولی ماریں اسکو۔۔۔۔ اب صرف ڈرئیو کھل جائیں تو بھی ہمارا مسئلہ حل ہو جاتے گا۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
سسٹم رسٹور ہی بہترین حل ہے۔ اس میں انتر نیٹ اکسپلورر 7 سے پہلی کی تاریخ دے دیں جس دن آپ کا سسٹم درست کام کر رہا تھا۔ اس وقت کی حالت واپس آ جائے گی۔
لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب کسی وائرس نے سسٹم رسٹور پائئٹ کی فال کو کرپٹ نہ کر دیا ہو، یا اسے ہی ڈس ایبل نہ کر دیا ہو۔ میرے پاس ایک بار اسی طرح ہوا تھا کہ رٹور بھی ممکن نہ تھا۔
 
ایسی صورت میں انسٹال سی ڈی ڈال کر ری پیئر کرنا بھی ایک بہتریں طریقہ ہوتا ہے۔ اس عمل میں ونڈوز کی ساری فائلیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ باقی دوسرے سافٹویئرز اور ڈرایئورز وغیرہ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ یہ عمل تقریباً انسٹالیشن جتنا ہی وقت لیتا ہے۔
 
سو سر جی یہ کام کر کے دیکھ لیتا ہوں ۔۔۔ میرے لئے سہل اس لئے ہے کہ اس کام میں ہینگ و ہلدی کا عمل دخل ذرا کام ہے۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سارا مسئلہ اس خبیث انٹرنیٹ اکسپلورر کی وجہ سے ہوا ہے۔۔۔۔ ہماری ہماقت یہ ہے کہ ہم نے بغیر دیکھے کلک کر دیا جب اسنے انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ورژن 7 کے اپ ڈیٹ کا پوچھا۔۔۔ بس وہیں سے یہ رام کہانی شروع ہوئی۔۔۔۔ دوسرا مسئلہ ہمارا یہ ہے کہ ہم اتنی ٹیلکنیکلیٹیز سے واقف نہیں ہیں۔۔۔۔ جو کچھ اپ سب حضرات نے لکھا ہے وہ یقیننا بہیت اسان ہوگا۔۔۔ مگر ہمارے لئے اب بھی کافی مشکل ہے۔۔۔ اس لئے کہ انٹرنیٹ اکسپلورر کھل ہی نہیں رہا ہے تو باقی کام تو ویسے بھی نہین ہو سکتا ہے۔۔۔

کوئی اسان سا حل بتا دیں۔۔۔۔۔ پلیز اب ہمیں اپنے ڈیٹا کی کوئی فکر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ گولی ماریں اسکو۔۔۔۔ اب صرف ڈرئیو کھل جائیں تو بھی ہمارا مسئلہ حل ہو جاتے گا۔۔۔۔

مجھے لگتا ہے کہ ورژن 7 اوریجنل ونڈوز کی تصدیق کرتا ہے۔ اس وجہ سے ہی مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ کیا آپ پائیریٹڈ ونڈوز استعمال کرتے ہیں یا جینوئن؟
 
Top