محمدکامران اختر
محفلین
جب سے بلوچستان کے حالات خراب ہوئے اسی وقت سے بنگلہ دیش کو میڈیا میں بہت ڈسکس کیا جا رہا ہے اور ایک پلینگ کے تحت اس ملک کی نام نہاد ترقی کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
میرا خیال تھا کہ بنگلہ دیش کی ترقی کے راگ الاپنے کا مقصد بلوچ عوام کو یہ بات باور کرانا تھا کہ تمھاری ترقی کا راز پاکستان سے علیحدگی میں ہے۔ جس طر ح بنگالی مسلمان پاکستان سے جدا ہو کر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں اسی طرح اگر بلوچ قوم بھی الگ ہو جائے تو بہت خوشحال ہو سکتی ہے۔
اب حالیہ ایام میں پاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کو جس انداز میں مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ عالم کفر اب محب وطن بلوچ عوام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ اگر تم نے اسلام اور پاکستان کی محبت دل سے نہ نکالی اور شر پسند عناصر کے عزائم کے سامنے مزاحمت کی تو مستقبل میں تمھارے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جائے گا ، جیسا سلوک بنگلہ دیش کے اسلام و پاکستان کے محبین سے کیا جا رہا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے تمام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے۔