جماعت اسلامی نے عوامی چارٹر کا اعلان کر دیا

شمشاد

لائبریرین
ایسے عوامی چارٹر پہلے بھی کئی ایک بنے ہوں گے، اور کئی ایک پارٹیوں نے بنائے ہوں گے، لیکن 73 سالہ تاریخ میں ان پر کتنا عمل ہوا، سب جانتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ایسے عوامی چارٹر پہلے بھی کئی ایک بنے ہوں گے، اور کئی ایک پارٹیوں نے بنائے ہوں گے، لیکن 73 سالہ تاریخ میں ان پر کتنا عمل ہوا، سب جانتے ہیں۔
یعنی آپ چاہتے ہیں کہ حاضر سروس سیاست دان یعنی حکومت ایسا عوامی چارٹر تشکیل دے کر اس پر عمل کرے۔ یہ خواہش تو بہت مبارک ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
حاضر سروس کریں یا ریٹائرڈ کریں، ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں، یہ سب کتابی باتیں ہیں اور ہر دور میں ہوتی ہیں اور ہر پارٹی کرتی ہی رہتی ہے۔ اور عوام کو سبز باغ دکھاتی ہی رہتی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
حاضر سروس کریں یا ریٹائرڈ کریں، ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں، یہ سب کتابی باتیں ہیں اور ہر دور میں ہوتی ہیں اور ہر پارٹی کرتی ہی رہتی ہے۔ اور عوام کو سبز باغ دکھاتی ہی رہتی ہے۔
اس بنیاد پر یہ جو سیاسی فرقہ بندی نظر آتی ہے اس بارے میں کیا کہیں گے کہ:
حکومت سمجھتی ہے کہ وہ سو فیصد درست ہے اور اپوزیشن سو فیصد غلط ہے۔
کیا یہ ایسا ہی نہیں جیسے مذہبی فرقہ بندی میں ایک فرقہ خود کو سو فیصد درست اور دوسرے فرقے کو سو فیصد غلط سمجھتا ہے۔

اگر مذہبی فرقہ بندی اچھا عمل نہیں تو سیاسی فرقہ واریت کیسے مستحسن ہو سکتی ہے جب کہ موجودہ دور میں سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا ونگز بنا کر ایک دوسرے کے خلاف لعن طعن کرتی ہیں اور مسلمانوں میں نفاق اور انتشار کا بیج بو رہی ہیں۔
اسلام تو وحدتِ فکر و عمل کا داعی ہے یہاں سیاسی جماعتیں جمہوریت کی برکات سے باہم دست و گریباں ہیں۔
 
Top