جماعت اسلامی کا فرضِ کفایہ

نایاب

لائبریرین
عجب ہی فلسفے ہیں صاحبان علم کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابتسام الہی ساحب کی نگاہ میں جناب عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت اور حکیم اللہ محسود کی ہلاکت میں کوئی فرق نہیں ۔
گدھ کو جا ملایا شہباز سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچ کہ عالم کی بات یہ گواہی دے دیتی ہے کہ علمائے حق میں سے ہے یا کہ لالچ و غرض کا پتلا علمائے سو ۔۔۔۔۔۔۔۔
فکری انتشار کے مارے اوہام میں ابہام پھیلا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
استغفراللہ۔ یہ وقت آن پہنچا ہے کہ اپنے مذموم مقاصد اور بڑبولے رہنما کی غلط بات کو سچ ثابت کرنے کو احادیث کا سہارا لیا جا رہا ہے
برادرم یوسف-2 کیا سید صاحب خطاء سے پاک ہیں؟ کیا ان کی غلط بات پر احتجاج یا تنقید کرنا بہتر ہے یا اس طرح کے جوازات پیش کرنا؟ جماعت کے تابوت کی یہ آخری کیل بھی ٹھک گئی
جی نہیں سید صاحب سمیت پاکستان کا کوئی بھی مولوی یا سیاستدان خطاء سے پاک نہیں بلکہ خطا سے پُر ہیں۔
جنہیں ان کی بات غلط لگے وہ تنقید کریں۔
جنہیں ان کی بات درست لگے، وہ اس کی حمایت اور اس کا جواز پیش کریں
یہ تو اپنے اپنے نظریہ اور سوچ کی بات ہے
ویسے جماعت کے تابوت میں ”آخری کیل“ اس سے قبل بھی درجنوں مرتبہ ٹھوکی جاچکی ہے۔ اس بار یہ شوق آپ بھی پورا کرلیں :D

پس تحریر: یہ احقر منور حسن اور جماعت اسلامی کا ترجمان نہیں ہے۔ اسی محفل میں متعدد بار ان پر تنقید کرتا رہا ہوں۔ لیکن بہت سے محفلین کو صرف ان پر تنقید ہی راس آتی ہے، ان کی کوئی اچھی بات کبھی پسند نہیں آتی۔ پتہ نہیں کیوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
معصوم شہریوں کو جو جنگ سے متعلق نہیں ہیں کو ہلاک کرنا درست نہیں۔ میرا نہیں خیال ہے کہ سید منور حسن نے کبھی اس مسئلے پر دوسری رائے کا اظہار کیا ہو۔ یہ بات متنازعہ ہی نہیں ہے۔
چند بیانات جہاں اس کی مذمت کی گئی ہو؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جی نہیں سید صاحب سمیت پاکستان کا کوئی بھی مولوی یا سیاستدان خطاء سے پاک نہیں بلکہ خطا سے پُر ہیں۔
جنہیں ان کی بات غلط لگے وہ تنقید کریں۔
جنہیں ان کی بات درست لگے، وہ اس کی حمایت اور اس کا جواز پیش کریں
یہ تو اپنے اپنے نظریہ اور سوچ کی بات ہے
ویسے جماعت کے تابوت میں ”آخری کیل“ اس سے قبل بھی درجنوں مرتبہ ٹھوکی جاچکی ہے۔ اس بار یہ شوق آپ بھی پورا کرلیں :D

پس تحریر: یہ احقر منور حسن اور جماعت اسلامی کا ترجمان نہیں ہے۔ اسی محفل میں متعدد بار ان پر تنقید کرتا رہا ہوں۔ لیکن بہت سے محفلین کو صرف ان پر تنقید ہی راس آتی ہے، ان کی کوئی اچھی بات کبھی پسند نہیں آتی۔ پتہ نہیں کیوں :)
اچھی باتیں سامنے لائیے، انصاف ہوگا اور ضرور ہوگا (با ادب با ملاحظہ ہوشیار سے اقتباس)
 
Top