جملہ اردو ٹیمپلیٹس

اظفر

محفلین
السلام علیکم
کل کافی مشکل سے جملہ کا اردو پیکج انستال ہوا۔ کافی دیر سر کھپائی کے بعد کچھ مسایل نظر آئے جو عام طور پر انگلش جملہ انسٹال کرتے وقت نہیں آتے ۔ ان کو حل کرنے کے بعد میں جملہ کے ٹیمپلیتس کو اردو میں کنورٹ کرنے کی طرف آیا تو مجھے علم ہوا پہلے سے موجود ہر اردو ٹیپلیٹ میں سی ایس ایس کے فولڈر میں template_rtl.css نامی فایل موجود ہے جبکہ نئے ڈاون لوڈ کئے گئے جملہ ٹیمپلیتس میں اس کا کوئی وجود نہیں ۔ مجھے سی ایس ایس کا زیادہ تجربہ نہین ہے بس اردو میں کنورٹ کر لیتا ہوں لیکن اب سمجھ نہیں آرہی پہلے سے موجود سی ایس ایس کی فایلز جو کہ عام طور پر ایسی ہوتی ہیں
template.ie6.css
template.ie7.css
template.css
editor.css

ان میں سے کس فایل کو بنیاد بنا کر template_rtl.css بنائی جاتی ہے اور اس میں کس کس چیز کا خیال رکھا جاتا ہے۔ کیا یہ بنانا ضروری ہے ؟ template.css میں ڈاریکشن ڈیفاین نہیں کیا جا سکتی کیا ؟
 
بھئی میں نیند میں تھا۔ اس لئے وقت پر جواب نہ دے سکا۔

اوپر بیان کردہ لسٹ میں سب سے زیادہ رول ٹیمپلیٹ فائل میں ہی ہونگے۔ باقی فائلیں تو اسپیشل پیچز ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈیٹر سی ایس ایس میں بھی تبدیلیوں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

یہ آپ کی مرضی ہے کہ رولز الگ فائل میں اور رائٹ کرتے ہیں یا انھیں فائلوں میں۔ میں علیحدہ فائل والے آپشن کو فوقیت دیتا ہوں۔
 

اظفر

محفلین
ہاں جی میں نے لبھ لبھ کے پتا کر ہی لیا تھا ۔ پھر اسی فایل میں رولز ڈیفاین کئے ۔ سب سیٹ ہو گیا۔ لیکن یہ جملہ ایسی چیز ہے قدم قدم پر 101 مسئلے نکلتے ہیں۔ میں نے پی ایچ پی نیوک استعمال کیا ہوا ہے مجھے وہ جملہ سے کئی گنا اچھا لگا وہ کافی آسان ہے اور اس میں بھی ہر کام ہو جاتا ہے ۔ اب یہ جملہ کبھی انسٹالیشن نہیں‌ہو رہی کبھی ایف ٹی پی ایرر کبھی کوئی ماڈیول کھڑک جاتا ہے کبھی کوئی۔
آج پہلا دن ہے اس پر ۔ ابھی تجربات کر رہا ہوں ۔ ویسے مجھے لگ رہا ہے پی ایچ پی نیوک اردو میں ہو تو جملہ سے زیادہ چل سکتا ہے۔ جملہ ہے ہی اتنا اوکھا اور ڈینگا کہ شریف بندہ اس کو سمجھ ہی نہیں سکتا شاید اسی لئے جملہ پر اردو سایٹس کم ہیں۔

اگر کسی کو جملہ پر تجربات کیلیے ہوسٹنگ چاہیے تو بنا جھجک بتائے میں اپنے کسی ہوسٹ پر اس کو سب ڈومین بنا کر مائی ایس کیو ایل ڈیتا بیس بھی بنا دوں گا۔
 

اظفر

محفلین
مجھے جو مسائل درپیش ہیں میں ان کی وجہ سے جملہ کی سپورٹ سایٹ چھان کر آیا ہوں
سینکڑوں لوگوں کے ساتھ ملتے جلتے مسائل ہیں اور جملہ کی سپورٹ ٹیم مناسب جواب دینے سے قاصر ہے۔
مثال کے طور پر
http://forum.joomla.org/viewtopic.php?f=470&t=296336
http://forum.joomla.org/viewtopic.php?f=470&t=294163

ایسے بہت سے ایشوز ہیں جن کے جواب جملہ سپورٹ ٹیم نہیں دے سکی۔ اتنے میں بندہ اچھا بھلی 400 پیجز والی ایچ ٹی ایم ایل سایٹ بنا لیتا ہے جتنے میں یہ جملہ انگلیاں سیدھی نہیں کر رہا ۔
میں اب پی ایچ پی نیوک کو اردو ٹرانسلیٹ‌کرنے کا منصوبہ تیار کرنے لگا ہوں ۔ یہ منصوبہ ان شاء اللہ دسمبر 2010 میں مکمل ہو جائے گا (inspire from pakistan peoples party)
 

اظفر

محفلین
اوپر دئیے گئے مسائل کا حل ہو گیا تھا ۔ حالانکہ جملہ والوں نے فورم پر اس کی سپورٹ میں کسی کو صحیح نہیں بتایا ہوا:eek:
میں جے فیوژن کی مدد سے جملہ کو اردو پی ایچ پی بی بی سے کامیابی سے انٹگریٹ‌کر دیا ہے۔
مزید تحقیق جاری و ساری ہے ۔۔۔۔۔۔۔:biggrin:
 

اظفر

محفلین
عجیب سیاپا ہے
ایک کام کیلیے 300 صفحے انگلش میں پڑھنے پڑتے ہیں :noxxx:

میں دو تھیمز کو اردو میں بدل چکا ہوں لیکن ادھر مسئلہ ہے کہ جو بڑے ماڈیول پلگ انز ہیں ان کی اپنی سی ایس ایس فائلز ہیں ۔ مثلا ڈوک مین
اس کی اپنی لینگویج فائلز ہیں اور اپنی سی ایس ایس فائلز میں ۔ اس کو کانفگر تو کر لیا ہے ۔ پھر سی ایس ایس پر اپنی مطلوبہ تبدیلیاں کر لی ہیں۔ اب ڈاک مین کا کی لینگویج فائلز کو اردو میں بدلنے لگا ہوں ۔
 

زہیر

محفلین
اللہ آپ دوستوں کو کامیابی اور ترقی دے بس نیت یہ رکھ لو کہ انسانیت کے کام آ جائے آپ کی محنت
 

زہیر

محفلین
جملہ کے بارے میں مدد کیوں نہیں دی جارہی؟ اظفر بھائی نے خود ہی سوالات پے سوالات کیئے اور خود ہی جوابات دیے منظمین نظر عنایت فرماتے رہیں تو کسی اور کو بھی فائدہ پہنچھ سکتا ہے۔
 

اظفر

محفلین
اس لیے کہ چند لوگوں کے علاوہ جملہ میں کوی ایکسپرٹ نہیں ہے یہاں ۔ جملہ کا سب سے بڑا مسئلہ اس کا پیچیدہ ایڈمن پینل ہے
یہاں مجھے مہوش ، ابن سعید نے جملہ کے بارے میں کافی مدد کی تھی ۔ اب الحمد اللہ اردو جملہ میں مجھے کسی قسم کا کوی مسئلہ نہیں ہے ۔ آپ کو کسی قسم کی مدد چاہیے تو ضرور بتاییں میں کوشش کروں گا آپ کی مدد کر سکوں۔
 

راج

محفلین
اظفر صاحب میں کئی سالوں سے جملہ کو استعمال کر رہا ہوں اور جلد ہی ایک سائٹ کو اپلوڈ بھی کرنے والا ہوں- اپلوڈ ہونے پر اس کا لنک بھی دونگا اس سے پہلے اسے ورژن ون میں بنایا تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر اپلوڈ نہیں ہوسکی اب ورژن 2 میں اسے پھر سے نئے ٹمپلیٹ کے ساتھ بناچکا ہوں اور جلد ہی اپلوڈ بھی کردونگا-
جملہ پر کام کرتے وقت مجھے کبھی اتنے مسائل نہیں آئے میں نے بہت سے ٹیمپلیٹ استعمال کئے بہت سے پلگ انز اور کمپونینٹ بھی مگر اتنے مسائل سے دوچار نہیں ہوا- ہاں یہ بات ضرور ہے کہ ٹیمپلیٹ کو اردو میں کرنا ٹیڑھی کھیر سے کم نہیں مگر مشکل بھی نہیں ہے-
یہاں آپ کے ایک پوسٹ میں تعجب خیز بات نظر آئی کہ جملہ کا ایڈمن پینل بہت پیچیدہ ہے- میرے بھائی میں نے اتنا آسان ایڈمن پینل نہیں دیکھا یہاں تک کہ اکثر میں سب کو اس کے ایڈمن پینل کی مثال دیتا ہوں- ایک بات ضرور ہے کہ جتنا بڑا پروگرام ہوگا ایڈمن پینل بھی اتنا ہی بڑا ہوگا-
باقی اور سی ایم ایس پر بھی میں نے زور آزمائی کی تھی مگر جملہ سے بہتر کوئی نہیں لگا-
میں آپ کو کمتر یا ناسمجھ نہیں کہہ رہا مجھے غلط مت سمجھنا مجھے لگا کہ یہ باتیں جملہ کے تعلق سے لوگوں کو غلط باتیں نہ محسوس ہوں- جبکہ یہ تو بہت ہی بہترین پروگرام ہے- رہی بات اس میں مسائل کی تو مسائل کون سے پروگرام میں نہیں ہوتے کچھ نہ کچھ تو مسائل آئینگے ہی ونڈوز بھی آج تک مکمل نہیں بن سکا-
مجھے امید ہے میری باتوں سے آپ کی دل آزاری نہیں ہوئی ہوگی- شاکر بھائی نے ایک بار جملہ پر ٹیوٹوریل تیار کرنے کے لئے فرمائش کی تھی مگر اپنی مصروفیات کی وجہ سے میں نے ان سے معافی مانگ لی تھی مگر اب ایسا لگتا ہے کہ جملہ کو ایک اردو ٹیوٹوریل کی بہت سخت ضرورت ہے - انشا اللہ میں کوشش کروگا کہ یہ کام میں کردوں-
 

اظفر

محفلین
میں نے جملہ پر بھلا اعتراض کہاں کیا ؟ جملہ واقعی اچھا سافٹ ویر تب ہی تو میں خود یوز کر رہا ہوں۔ لیکن آپ پی ایچ پی نیوک ، ایم کے پورٹل ، ڈراگن فلائی وغیرہ کے مقابلہ میں دیکھیں تو اس کا کنٹرول پینل کافی پیچیدہ ہے۔ اگر نہیں نہ ہوتا تو جملہ کے بہت سے ایکسپرٹ ہوتے لیکن ایسا نہیں ہے۔
دوسری بات یہ بھی ہے کہ میرا تعلق بنیادی طور آئی ڈی یا پروگرامنگ کی کسی فیلڈ سے براہ راست نہیں ہے۔ میں الیکٹرانکس انجینیر ہوں۔
 

ابو مصعب

محفلین
جوملہ کے کسی ٹیمپلیٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے آسان حل یہ ہے کہ آپ مندرجہ ذیل لنک پر جائیں

ویب سائٹ لنک

یہاں موجود choos file کے بٹن سے جوملہ ٹیمپلیٹ کی زپ کو سلیکٹ کر کے "ارسال الملف" پر کلک کریں۔
جوملہ ٹیمپلیٹ کا عکس بن جائے گا۔
 
Top