جملہ پر اردو کونٹینٹ منیجمنٹ!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

ہم ایک آن لائن اردو جریدے کے ضمن میں جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ ہمیں اس سلسلے میں آپ لوگوں کا تعاون درکار ہوگا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے کئی دوست جملہ پر کام کی اچھی طرح مشق کر لیں۔ میں اس تھریڈ میں آپ کو جملہ کے ذریعے اردو کونٹینٹ منیجمنٹ پر کچھ معلومات فراہم کروں گا۔

سب سے پہلا قدم تو جملہ کی انسٹالیشن ہے۔ اس سلسلے میں میری تجویز کسی ایسے پیکج کا ستعمال ہے جو جملہ کے علاوہ اس سے متعلقہ تمام انفراسٹرکچر یعنی php, apache اور MySQL بھی سیٹ اپ کردے۔ ذیل کے روابط سے آپ کو ایسے پیکج مل سکتے ہیں۔ آپ ان میں سے ایک کو ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں۔

Joomla stand alone server
XJ
Joomla unified server

میں نے جملہ یونیفائیڈ سرور کا استعمال کیا ہوا ہے اور اسے تسلی بخش پایا ہے۔ XJ بھی اپنی فیچرز کے اعتبار سے ٹھیک دکھائی دیتا ہے۔ برائے مہربانی اس بات کا خیال رکھیے کہ اپنے کام کے لیے PHP 4.x استعمال کریں گے۔

باقی تفصیلات بعد میں۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
میں جملہ کے اپنے Demo Page پر جا کر کھیلتی رہی ہوں۔ کچھ چیزیں سمجھ میں بھی آئی ہیں۔ لیکن سب سے بڑا مسئلہ فونٹ کے استعمال کا ہو رہا ہے جس کا مجھے کچھ پتا نہیں چل رہا۔
ٹیکسٹ باکس میں تو پھر HTML کا استعمال ہے اور وہاں فونٹ تبدیل ہو جاتا ہے، مگر مینو باکس یا ٹاپک باکس وغیرہ میں فونٹ تبدیل نہیں ہو پاتا۔

بہتر ہو گا کہ اِدھر اُدھر کھیلنے کی بجائے آپ جملہ کا اردو ورژن صرف ایڈمنسٹریٹرز کے لیے کہیں ویب پر انسٹال کر دیں تاکہ وہ وہاں پر کھیل سکیں۔

شکریہ۔
 
Top