جملہ کیسے انسٹال کریں ۔

Ukashah

محفلین
السلام علیکم -
مجھے اپنے کمپیوٹر میں Joomla انسٹال کرناہے ، اس کا طریقہ بتا دیں ۔ اگر پہلے سے کہیں ایسا سوال موجود ہو تو اس کا لنک دے دیں ۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل پر چلنے والا سوفٹویر ہے اور ایسی ہر سکرپٹ کی انسٹالیشن کا طریقہ کم و بیش ایک ہی جیسا ہے۔ جملہ انسٹال کرنے کے لیے آپ کو اپاچی ویب سرور، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل سرور کی ضرورت ہوگی جو کہ آپ کو ایک زامپ میں اکٹھا مل جائے گا۔ اس کے بعد آپ ویب پر سے جملہ انسٹال کرنے کا کوئی بھی ٹیوٹوریل فالو کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر آپ کو ذیل کے سٹیپس پرفارم کرنا ہوں گے:

1۔ جملہ کے لیے ایک ڈیٹابیس تیار کرنا۔ یہ آپ اپنے لوکل سرور میں localhost/phpmyadmin پر جا کر کر سکتے ہیں۔ خیال رکھیں کہ ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci پر سیٹ کریں۔
2۔ جملہ کی فائلیں ویب سرور کی روٹ میں کاپی کریں۔ زامپ کے سلسلے میں ویب سرور کی روٹ htdocs فولڈر ہوگی۔
3۔ اب ویب براؤزر کے ذریعے جملہ کے فولڈر پر براؤز کریں۔ انسٹالیشن شروع ہو جائے گی۔

مزید تفصیل اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں:

 
مجھے اپنی غلطی سمجھ میں آگئی تھی ۔
اب جملہ تو انسٹال ہو گیا ، چونکہ مجھے ویب عربی میں بنانی ہے ، اس کیلئے مدد درکار ہے ۔۔۔
 
Top