جملہ کی تنصیب

اجنبی

محفلین
میں نے ابھی ایک ای میل وصول کی ہے جس میں مجھے مطلع کیا گیا ہے کہ اردو ویب کی روٹ میں جملہ کی تنصیب کر دی گئی ہے ۔ شاید نبیل یا زکریا میں سے کسی نے یہ کیا ہے ۔

اب یہ بتائیے کہ اگلا قدم کیا ہوگا ۔ کیا اردو ٹیکنالوجی اخبار کے نامہ نگاروں کو اردو ویب کا نامہ نگار بناکر انہیں خبریں ارسال کرنے کے فرائض تفویض کر دیے جائیں؟ اور یہ کہ ٹیمپلیٹ کے بارے میں کیا رائے ہے؟ میرا بنایا ہوا ٹیمپلیٹ جو ابھی تک سرورق پر موجود ہے ، کیا اسے اسی شکل میں یا دو کالمی کر کے جملہ کے لیے قابلِ استعمال بنایا جائے؟ یا کوئی اور ڈیزائن تشکیل دیا جائے ، کیونکہ میرے خیال میں موجود ڈیزائن بہتر نہیں لگتا ۔

میں نے نوٹ کیا ہے کہ جملہ کے ہر صفحے پر تازہ خبریں اور مقبول خبریں ظاہر ہوتی ہیں ۔ حالانکہ انہیں صرف سرورق پر ظاہر ہونا چاہیے ۔ جب میں ایک کیٹیگری میں گیا تو پہلی نظر میں یہ دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ وہاں بھی تازہ خبریں موجود تھیں ۔ مگر جب سکرول بار پر نظر پڑی تو معلوم ہوا کہ اصل مواد تو نیچے ہے ۔ یہ چیز صارف کو پریشان کر سکتی ہے ۔

ہونا یوں چاہیے کہ تازہ ترین خبریں اور مقبول خبریں اسی طرح سرورق پر ظاہر ہوں جیسے کہ اب ہو رہی ہین ۔ جبکہ دیگر صفحات پر تازہ ترین خبریں اوپر ایک نیوز ٹِکر کی شکل میں ظاہر ہوں جیسا کہ بی بی سی اردو کے صفحہ کے اوپر تازہ خبریں آتی ہیں ، یا پھر سائیڈ بار میں ظاہر ہوں ، اور مطلوبہ صفحے کا مواد صفحے کے بالائی مقام پر مناسب جگہ پر ظاہر ہو تاکہ صارف کو سکرولنگ کی پریشانی نہ ہو ۔
اگر تین کالمی لے آؤٹ استعمال کیا جائے تو اس کے دائیں جانب مستقل روابط اور بائیں جانب تازہ ترین خبریں اور مقبول خبریں فراہم کی جاسکتی ہیں ۔

میں نے ایک تجویز پیش کی تھی جس کے بارے میں زکریا نے کہا تھا کہ وہ ممکن ہے ۔ وہ یہ ہے کہ صفحات کے ایڈریسز نارمل طریقے سے ظاہر ہوں ۔ مثال کے طور پر ٹیکنالوجی اخبار کے صفحہ کا ایڈریس ہے
http://www.urduweb.org/index.php?option=com_content&task=section&id=1&Itemid=2
اگر یہ ایڈریس درج ذیل طریقے سے ظاہر ہو
http://www.urduweb.org/magazine/news/
تو کیا ہی خوب ہو ۔ اس طرح صارف کو یہ ایڈریس یاد بھی ہو جائے گا اور اسے بُک مارک کرنے میں بھی آسانی ہوگی ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، جملہ کافی flexible کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے۔ بس ذرا وقت لگتا ہے اس پر کام سیکھنے میں لیکن یہ کام کچھ اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔ جو کچھ مجھے پتا ہے وہ میں یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا۔

میرے خیال میں یہ بہتر ہوگا اگر ہم سب جملہ پر معلومات اکٹھی کریں اور ان پر تبادلہ خیال کرتے رہیں۔ میں کچھ عرصے سے یہ معلومات اکٹھا کر رہا ہوں اور انہیں یہاں پیش کرتا رہوں گا۔

جہاں تک لے آؤٹ کا تعلق ہے تو قدیر کا لے آؤٹ یہاں کام نہیں آئے گا۔ جملہ کی ٹمپلیٹ بنانے کا اور طریقہ ہے۔ میرے خیال میں محفل فورم کی طرح ہمیں جملہ پر بھی کسی بنی بنائی ٹمپلیٹ سے کام شروع کردینا چاہیے۔ جہاں تک کسی بھی صفحے پر تازہ ترین خبریں اور مقبول آرٹیکلز دکھانے کا تعلق ہے تو جملہ میں بآسانی confugre ہوجاتا ہے۔ ایڈمن پینل میں جا کر ماڈیولز پر نظر ڈالو، تمہیں پتا چل جائے گا۔

اسکے علاوہ جملہ کے مختلف صفحات کے یو آر ایل کا جہاں تک معاملہ ہے۔ اگرچہ یہ معاملہ اہم ہے لیکن میری نظر میں پہلے سائٹ کا چالو ہونا ضروری ہے۔ یوآرایل کو ٹھیک کرنا سرچ انجن آپٹمائزیشن کہلاتا ہے اور وقت آنے پر اسے بھی کیا جائے گا۔ پہلی اہمیت اس بات کی ہے کہ تمام نامہ نگار بزاؤزر فرنٹ اینڈ سے اپنے آرٹیکل ایڈٹ اور پوسٹ کرنے کے قابل ہو جائیں۔ اس کے لیے یہ اشد ضروری ہے کہ وہ کسی طرح امیجز بھی اپلوڈ کرسکیں۔ میں اس وقت اسی مشکل کا حل تلاش کر رہا ہوں۔

علاوہ ازیں ہمیں آرٹیکلز ان میں شامل کیے جانے والے امیجز کی فارمیٹ کے لیے بھی سٹینڈرد مقرر کرنا ہے۔ اس کے بارے میں بھی جلد لکھوں گا۔ ایک مرتبہ ہم یہ کام صحیح طرح کرنا شروع کردیں گے تو دوسروں کو بھی بہتر طور پر سمجھا سکیں گے۔
 

اجنبی

محفلین
میں نے جملہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے ، کچھ سیکھ بھی گیا ہوں ، آپ حکم کیجیے اگلے قدم کے بارے میں ۔
 
Top