جملہ کے بار میں چند گزارشات

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت جملہ میں ذیل کے اکاؤنٹس بنے ہوئے ہیں:

نبیل
شارق
قدیر (icheeta)

اس وقت میں جملہ کے سیٹ اپ پر توجہ دے رہا ہوں۔ اس وقت کئی اشوز ہیں جن پر الگ سے پوسٹ میں لکھوں گا۔ جہاں تک قدیر کا تعلق ہے تو میرے خیال میں انہیں کچھ مخصوص کٹیگریز کی ذمہ داری سنبھال لینی چاہیے۔ انہیں انسٹنٹ مسیجنگ اور ویب ٹیکنالوجیز سے دلچسپی ہے تو وہ اس کے ایڈیٹر بن جائیں۔ یہ محض ایک تجویز ہے۔ شارق چونکہ صحافت کا تجربہ رکھتے ہیں لہذا وہ اس جریدے کے تمام عمومی اور خصوصی پہلوؤں پر نظر رکھیں گے۔

شارق اور قدیر دونوں مزید یوزر شامل کرنے کےمجاز ہیں۔ ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ان جاننے والوں کو جو کہ تکنیکی تحاریر یا ٹیکنیکل جرنلزم میں دلچسپی رکھتے ہوں کو یہاں آنے کی دعوت دیں اور انکی جملہ پر آرٹیکل پوسٹ کرنے کے ابتدائی مراحل میں رہنمائی فرمائیں۔

دراصل میں جریدے کے صفحہ اول پر لاگ ان والا ماڈیول نہیں دکھانا چاہتا۔ لیکن مجھے ابھی اس کا حل نہیں سمجھ آیا۔ اگرچہ ایڈمنسٹریٹر کے لاگ ان کرنے کے لیے یوآرایل http://www.urduweb.org/administrator/ دیا جا سکتا ہے لیکن الگ سے نامہ نگار حضرات کو لاگ ان ہونے کے لیے کیا یو آر ایل مہیا کیا جائے؟

اس وقت جملہ کی بالکل سادی انسٹالیشن موجود ہے سوائے ایک دو زائد ٹمپلیٹس کے جو میں نے اس میں شامل کی ہیں۔ جملہ یا ممبو کے نارمل سیٹ اپ میں ایک فرنٹ پیج (صفحہ اول) ہوتا ہے جبکہ ہر مضمون ایک الگ صفحے پر ظاہر ہوتا ہے۔ فی الحال ہم اسی سے کام چلا لیتے ہیں۔ بعد میں کچھ سیکشنز کے لیے صفحہ اول جیسے الگ صفحات کی ضرورت پڑے گی۔ یہ اس وقت ہوگا جب آن لائن جریدے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاوہ موضوعات جیسے اردو ادب، حالات حاضرہ وغیرہ پر مضامین پیش کیے جائیں گے۔ اس وقت اس کا بھی کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے۔

شارق کی تجویز تھی کہ اس وقت ٹیکنالوجی میں بھی کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر نیوزمیگزین کا آغاز کیا جائے۔ میرے خیال میں یہ تجویز اچھی ہے لیکن سائنسی تحقیق پر ایک جنرل کٹیگری بنانے کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ میں شارق اور قدیر سے درخواست کروں گا کہ کٹیگریز بناتے ہوئے ان کا نام اردو میں درج کریں اور اس کا مین مینو میں بھی اندراج کریں۔ آپ دونوں آرٹیکل پوسٹ کرنے کے علاوہ ایڈمن سیکشن سے بھی واقفیت حاصل کریں۔

آپ دونوں کی انفارمیشن کے لیے: جملہ کی کئی سیٹنگز Menu Manager->Main Menu->صفحہ اول میں جاکر کی جا سکتی ہیں جیسے کہ صفحہ اول پر آرٹیکلز کتنے کالم میں ڈسپلے ہوں گے اور کتنے آرٹیکل صفحہ اول پر سما سکتے ہیں وغیرہ۔

باقی آئندہ۔۔
 

اجنبی

محفلین
نبیل: میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ ایڈمن کے لاگ ان والے ربط کی بات کر رہے ہیں یا یوزر کے لاگ ان فارم کی؟ ایڈمن والا ربط تو نہیں ہونا چاہیے لیکن نامہ نگار کے لیے لاگ ان فارم ہونا چاہیے تاکہ وہ سرورق سے ہی لاگ ان ہو کر خبریں شائع کر سکے ۔ ہم صرف چند نامہ نگاروں کو ہی خبریں شائع کرنے کا مجاز بنا سکتے ہیں ، باقی صارفین محض رکنیت حاصل کرسکیں گے ، البتہ اگر وہ بھی خبریں شائع کرنا چاہیں تو انہیں مجاز بنا دیا جائے گا ، کیا خیال ہے ؟

میرے خیال میں موجودہ ٹیمپلیٹ بھی ٹھیک ہے بس اس کے رنگ اور تصاویر تبدیل کر دیتے ہیں ، آپ کی خیال میں سرورق کا تھیم کس رنگ میں ہونا چاہیے ، مجھے تو نیلا ، اورنج اور سلور پسند ہیں۔ اس کام میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ، بس سٹائل شیٹ میں چند تبدیلیاں کرنی پڑیں گے ۔ فوری طور پر ٹائٹل پر جو میمبو فارسی نام کی تصویر موجود ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، آپ کی اجازت سے میں اردو ویب کے لیے ایک سادہ سا ٹائٹل بنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔

میری رائے یہ ہے کہ ہمیں سیکشن کا نام سائنس اور ٹیکنالوجی رکھنا چاہیے ۔ یہ دونوں ایک لحاظ سے ایک ہی چیز ہیں ۔ سائنس کی کیٹیگری میں ہم خلائی اور میڈیکل تحقیق کے متعلق خبریں دے سکتے ہیں اور ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر یا دیگر مشینری کے متعلق ۔ سیکشن ایک ہی ٹھیک رہے گا سائنس اور ٹیکنالوجی کے نام سے ۔ ابھی ہمارے پاس زیادہ نامہ نگار نہیں ہیں اور خبریں شائع کرنے کی رفتار بھی بہت آہستہ ہے ۔
میں کل ایک دو خبریں بھیجنے والا تھا مگر پھر سوچا کہ ابھی اس کا اعلان تو کیا نہین ہے ، آپ بتائیے کہ اعلان کے بعد خبروں کی اشاعت شروع کی جائے یا ابھی سے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر تم بے شک آرٹیکل شائع کرو۔ اس سے تمہاری مشق ہی ہوتی رہے گی۔ میں وقت ملتے ہی آرٹیکل کی فارمیٹنگ کے بارے میں پوسٹ کرتا ہوں۔ ہم ٹیکنالوجی کے بارے میں ہی نیوز میگزین شروع کر رہے ہیں۔ اس میں سائنسی موضوعات کے لیے میرے خیال میں ایک کٹیگری سائنسی افق کے نام سے ٹھیک رہے گی۔ دوسرے آجکل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خبروں میں سوفٹویر، ہارڈویر کے ساتھ ساتھ دوسرے الیکٹرانک گیجٹس جیسے mp3 پلئیرز اور موبائل فونز کی خبریں بھی شامل ہونی چاہییں۔

جہاں تک لاگ ان فارم کا تعلق ہے تو یہ مجھے ذاتی طور پر صفحہ اول پر پسند نہیں ہے۔ میرے خیال میں اسے کسی اور صفحے پر منتقل کر دیا جانا چاہیے۔

میں پہلے عرض کرچکا ہوں کہ میں نے خود سے شارق اور قدیر کے اکاؤنٹ بنائے ہیں، وہ بھی ایڈمنسٹریٹڑ لیول کے۔ آپ دونوں مزید نامہ نگار اپنی مرضی سے شامل کر سکتے ہیں۔ برائے مہربانی انکے access level کا خیال رکھیے گا۔ اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ یہاں سے رجوع کر سکتے ہیں۔ نامہ نگاروں کی تعداد اور وقت کے ساتھ ساتھ مضامین کی اشاعت کی رفتار بھی بڑھتی جائے گی۔

میرے تجربے کے مطابق ایک کمیونٹی ویب سائٹ بنانا اور اس کی مقبولیت کے لیے کوشش کرنا کافی صبرآزما کام ہے جیسا کہ محفل فورم سے ثابت ہوتا ہے۔ محفل فورم کو سیٹ اپ ہوئے قریباً چھ ماہ ہوئے ہیں اور اب کہیں جا کر لوگوں کو اس کا پتا چلنا شروع ہوا ہے۔ ٹیکنالوجی نیوز میگزین اس کی نسبت جلد مشہور ہو جائے گا کیونکہ لوگ اب اردو ویب کو جانتے ہیں۔
 
passively

نبیل ابھی تک تو میں جملہ پر آپ کا کام passively ہی دیکھتا رہا ہوں اور صرف ایک پوسٹ برائے ٹیسٹ کی تھی۔

میرے خیال میں لاگ ان فارم کا آئیڈیا اتنا برا بھی نہیں ہے۔ آج کل تو ہر طرح کی سائٹ پہ لاگ ان فارم ہوتا ہے۔ بس باقی کچرا صاف ہو جائے تو لاگ ان فارم برا نہیں لگے گا۔

میں نے جملہ کے ایڈمن پینل پر جاکر تھوڑا سا کھیلا تھا اور امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ سیکھتا چلا جاؤں گا۔ روز مرہ کے تو کچھ مخصوص ہی کام ہوں گے جن کی مشق ضروری ہے باقی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انشا اللہ۔

آپ نے مجھ پر صحافت کے تجربے کا لیبل کہاں سے لگا دیا واللہ مجھے اس سے اخبار پڑھنے کی حد تک ہی جان پہچان ہے۔ جملہ پر ایک ہی پوسٹ سے مجھے اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ کام بوریت سے بہت مختلف ہوگا کیونکہ اس میں اپنے جامے میں رہنا پڑے گا۔ دوسرے تمیز سے ترجمہ کرنا بھی آسان کام نہیں۔ بہرحال انشا اللہ مل جل کر کام ہوتا رہے گا۔

میرا ابھی بھی یہی خیال ہے کہ ایک ٹیکنالوجی کی کیٹیگری سے شروعات کی جائے اور اس میں بھی فی الوقت خود کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی تک محدود کرلیا جائے۔ وقت کے ساتھ جب نفری بڑھے گی تو اس کو پھیلا لیں گے۔ میرے خیال میں یہاں big bang کی بجائے evolutionary اپروچ رکھی جائے۔

فی الحال میں ایک یوزر کے حوالے سے ہی اس سسٹم کو دیکھ رہا ہوں کیونکہ نبیل بہت خوبی سے تکنیکی کام کر ہی رہے ہیں۔ جب نبیل کلیئرکریں گے تو اس کی ٹیسٹنگ ضرور کروں گا۔ ابھی بھی میں دیکھ رہا ہوں کہ آپیرا میں فانٹ سائز بہت چھوٹا نظر آرہا ہے جب کہ IE میں مناسب ہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ ہم پوسٹ کرنے کے لئے فانٹ وغیرہ کی گائڈ لائن بنا لیں۔

باتیں ابھی بہت سی ہیں بہرحال ابھی یہیں ختم کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق میں اپنے محفل فورم کے تجربے کا ذکر اسی لیے کرتا آیا ہوں کہ اس کے معاملے میں بھی ہم نے معاملہ کچھ ارتقاء پر چھوڑ دیا تھا۔ اب قریباً چھ ماہ بعد فورم کی کچھ شکل نکل ہی آئی ہے۔ جملہ پی ایچ پی بی بی کے مقابلے میں کہیں زیادہ پاورفل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے اوہ اسی لیے اسے سیکھنے میں بھی کچھ وقت لگے گا۔ پھر بھھی میرا خیال ہے کہ ہمارے اس وقت تقریباً وہ تمام تکنیکی سازوسامان موجود ہے جس کی بنا پر ہم ایک آن لائن جریدہ شروع کر سکتے ہیں۔ اس پراجیکٹ پر کام کی رفتار تو فی الحال ویسی ہی ہے جیسی عام طور پر اوپن سورس پراجیکٹس میں ہوتی ہے۔ مجھے صحیح طور پر ویک اینڈ پر ہی کچھ کام کرنے کا وقت ملتا ہے۔ میں نے کرسمس اور نیو ایر کے درمیان آفس سے چھٹی کی ہے۔ ہو سکتا ہے اس دوران کچھ کام کرنے کا موقعہ مل جائے۔

آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اپنےطور پر بھی نامہ نگاروں کو شامل کریں اور انٹرنیٹ سے جملہ اور ممبو کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے رہیں۔ فی الحال دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔
 

اجنبی

محفلین
شارق : آپیرا میں اردو فونٹ عام طور پر ایکسپلوررکی نسبت مختصر ہی نظر آتا ہے میرے تجربے کے مطابق ۔

نبیل : پہلے یہ تو پتہ چلے کہ کام کہاں پر کرنا ہے ، جملہ پر یا ای زین پر؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، ای-زین جملہ کا ہی کمپوننیٹ ہے۔ اس کے استعمال سے آرٹیکل لکھنے اور شائع کرنےکے عمل کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے ذریعے محض جملہ میں آن لائن جریدہ بنانے کے لیے کچھ فیچرز کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
 
Top