جملہ کے لوکل ہوسٹ پر استعمال سے متعلق سوال۔

ذیشان

محفلین
کیا جملہ کو لوکل ہوسٹ پر استعمال کرنے سے تمام نظام درست طور پر کام کرتاہے؟
میں نے جملہ کو لوکل ہوسٹ پر انسٹال کیا ہے مگر جب میں ایڈمنسٹریٹر کے سیکشن میں‌جانے کے لیے یوزر نیم اور پاسورڈ دے کر جانا چاہتا ہوں تو یہ ایرر آ جاتا ہے ۔
Fatal error: Allowed memory size of 8388608 bytes exhausted (tried to allocate 46 bytes) in C:\AppServ\www\joomla_urdu_1.5.11\libraries\joomla\language\language.php on line 351
براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا آپ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود اردو جملہ 1.5 کا استعمال کر رہے ہیں۔ میرے پاس یہ پیکج یونیفارم سرور پر بالکل درست چل رہا ہے اور اس پیکج کو کچھ ویب سائٹس پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
 

ذیشان

محفلین
جی ہاں میں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود اردو جملہ 1.5 کا استعمال کر رہا ہوں مگر فرق اتنا ہے کہ میں اپاچی سرور استعمال کر رہا ہوں۔
اسی طرح کے مسائل پی ایچ پی بی بی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں۔اگر یہ لوکل سرور کا مسئلہ ہے تو مجھے بتا دیجئے کہ کس لوکل سرور پر یہ اردو ایپلی کیشنز درست طور پر چل سکتی ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی میں بھی اپاچی ویب سرور کا ہی استعمال کرتا ہوں۔ بہتر ہوگا کہ آپ یونیفارم سرور استعمال کر لیں۔ یونیفارم سرور میں اپاچی ، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کے نئے ورژن شامل ہیں اور اس میں اردو اپلیکیشنز ٹھیک چلیں گی۔
 

شاکر

محفلین
میرے پاس اس سے ملتا جلتا مسئلہ زیمپ ‌لوکل سرور پر آیا تھا لیکن کچھ تگ و دو کے بعد معلوم ہوا کہ میرا ای سیٹ اینٹی وائرس کسی نامعلوم وجہ سے لوکل سرور کی انسٹالیشن کے دوران ایکسٹریکشن کے وقت چند فائلز کو ڈیلیٹ کر دیتا تھا۔لہٰذا مجھے اینٹی وائرس کو ڈس ایبل کر کے دوبارہ سے لوکل ہوسٹ انسٹال کرنا پڑا۔ کیا آپ کو انسٹالیشن کے وقت بھی کسی ایرر میسج کا سامنا کرنا پڑا تھا؟
آسان حل تو یونیفارم سرور کی انسٹالیشن ہی ہے، جیسا کہ نبیل بھائی نے کہا ہے۔
 
Top