نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے چند روز قبل اردو جملہ 1.0.12 کی ایک اپڈیٹ پیش کی تھی جس میں اس کے ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر کا اردو سپورٹ والا ورژن شامل تھا۔ جملہ کا ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر ٹائنی ایم سی پر مبنی ہے۔ میں اس پوسٹ میں جملہ کے لیے مزید دو وزی وگ ایڈیٹر پیش کر رہا ہوں جو کہ اس کے ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر کی نسبت زیادہ فیچرز مہیا کرتے ہیں جیسے کہ امیج اپلوڈ وغیرہ۔ یہ JCE اور JoomlaFCK ایڈیٹرز ہیں جو کہ بالترتیب TinyMCE اور FCKEditor پر مبنی ہیں۔ ان دونوں ایڈیٹرز میں اردو لکھنے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔
جے سی ای (JCE) ایڈیٹر
JCE ایڈیٹر TinyMCE پر مبنی ہے اور اس میں فائل اور میڈیا منیجمنٹ کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ اس کے ذریعے جملہ میں آرٹیکل پبلش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ JCE ایڈیٹر ایک جملہ پلگ ان (mambot) اور ایک ایڈمن کمپوننٹ پر مشتمل ہے۔
انسٹالیشن
JCE ایڈیٹر انسٹال کرنے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں لاگ ان کریں اور اس کے بالائی مینو کے ذریعے installers->Mambots میں جائیں۔ وہاں JCE ایڈیٹر پلگ ان bot_jce_112_urdu.zip سلیکٹ کریں اور اس کے بعد Upload and Install پر کلک کر دیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک چل رہا ہو تو جملہ اس پلگ ان کے کامیابی سے انسٹال ہونے کا میسج ظاہر کرے گا۔ JCE ایڈیٹر کا ایڈمن کمپوننٹ انسٹال کرنے طریقہ اس سے ملتا جلتا ہی ہے۔ اس کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Installers->Components میں جائیں اور وہاں JCE ایڈیٹر کا ایڈمن کمپوننٹ com_jce_110.zip منتخب کرکے Upload and Install پر کلک کر دیں۔
کنفگریشن
JCE ایڈیٹر انسٹال کرنے کے بعد اس کے پلگ ان یا مامبوٹ کی کنفگریشن کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Mambots->Site Mambots پر کلک کریں۔ اس سے آپ کو جملہ میں انسٹال شدہ پلگ ان کی لسٹ نظر آئے گی۔ اس لسٹ میں آپ JCE Editor Mambot پر کلک کریں۔ یہاں سے آپ اس پلگ ان کی کنفگریشن پیج کے صفحے پر آ جائیں گا جہاں آپ کو دائیں جانب اس پلگ ان سے متعلقہ متعدد آپشنز نظر آئیں گی جنہیں آپ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ وزی وگ ایڈیٹر میں جملہ کی سائٹ ٹمپلیٹ کی سٹائل شیٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو Template CSS Classes کو Yes پر سیٹ کر دیں۔ اپنی تبدیلیاں محفوظ کرنے کے لیے Save پر کلک کریں۔ اگر آپ کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہتے تو Close پر کلک کریں۔ اگر آپ Save یا Close کیے بغیر اس صفحے سے نکل جاتے ہیں تو یہ پلگ ان دوسرے یوزرز کے لیے لاک ہو جائے گا یعنی وہ اس کی سیٹنگز ایڈٹ نہیں کر سکیں گے۔
JCE ایڈیٹر کے ایڈمن کمپوننٹ پر جانے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Components->JCE Admin پر کلک کریں۔ یہاں سے آپ JCE ایڈیٹر سے متعلقہ کئی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں اور خود اس ایڈیٹر کے مختلف پلگ ان انسٹال کر سکتے ہیں۔ JCE ایڈیٹر کے مخلتف پلگ ان کی تفصیل جاننے کے لیے JCE ایڈیٹر کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
اس سے پہلے کہ کوئی یوزر یہ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر سکے، اس یوزر کے اکاؤنٹ میں یہ ایڈیٹر منتخب کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں یوزر منیجر میں جائیں اور وہاں کسی یوزر کو سلیکٹ کریں۔ اس پر اس یوزر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات ظاہر ہوں گی۔ اس صفحے پر دائیں جانب ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں جملہ میں مہیا ایڈیٹرز درج ہوں گے۔ وہاں JCE Editor Mambot سلیکٹ کریں اور اس یوزر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات محفوظ کر لیں۔
JCE ایڈیٹر کے ذریعے مواد پبلش کرنا
ایک مرتبہ اپنے اکاؤنٹ میں JCE ایڈیٹر منتخب کرنے کے بعد آپ کوئی نیا آرٹیکل شامل کرنے کے لیے کونٹینٹ ایڈٹ کرنےکے صفحے پر جائیں گے تو وہاں آپ کو ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر کی جگہ JCE ایڈیٹر کی ٹول بار نظر آئیں گی۔ میرے نزدیک اس میں سب سے اہم فیچر پکچر اپلوڈ کی ہے۔ اس کے لیے ٹول بار میں امیج منیجر
بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو جملہ کی میڈیا ڈائریکٹری میں مختلف فولڈر نظر آئیں گے جہاں سے آپ کوئی سی تصویر سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ نئی تصویر اپلوڈ کرنے کے لیے اپلوڈ بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کوئی تصویر منتخب کرکے اسے اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ کامیابی سے اپلوڈ ہونے پر یہ تصویر بھی امیج منیجر میں ظاہر ہو جائے گی۔ امیج منیجر میں تصاویر میں مختلف تبدیلیاں بھی لائی جا سکتی ہیں جیسے کہ ان کا سائز تبدیل کرنا وغیرہ۔ امیج منیجر میں Insert پر کلک کرنے سے یہ تصویر آرٹیکل میں شامل ہوجائے گی جیسے کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
ذیل کی تصویر میں یہ آرٹیکل پبلش ہونے کے بعد دکھایا گیا ہے۔
JoomlaFCK ایڈیٹر
JoomlaFCK ایڈیٹر ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹر FCKEditor پر مبنی ہے اور اس میں بھی فائل اور امیج اپلوڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ JoomlaFCK انسٹال کرنے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Installers->Mambots پر جائیں۔ وہاں JoomlaFCK پلگ ان bot_JoomlaFCK120_urdu.zip سلیکٹ کریں اور Upload and Install پر کلک کر دیں۔ اس طرح یہ ایڈیٹر انسٹال ہو جائے گا۔ اس کی کنفگریشن کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Mambots->Site Mambots پر جائیں اور وہاں JoomlaFCK منتخب کر لیں۔ اس طرح آپ JoomlaFCK کے کنفگریشن کے صفحے پر آ جائیں گے جہاں اس سے متعلقہ مختلف سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔
JoomlaFCK میں کونٹینٹ ایڈٹ کرنے سے قبل اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل میں جا کر وہاں JoomlaFCK بطور وزی وگ ایڈیٹر منتخب کریں۔ اس کے بعد آپ کو کونٹیٹ ایڈٹ کرنے کے صفحے پر JoomlaFCK مہیا ہو جائے گا۔ JoomlaFCK میں بھی JCE ایڈیٹر کی طرح بآسانی تصاویر اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ذیل کی تصویر میں JoomlaFCK کے ذریعے ایک آرٹیکل میں ایک تصویر شامل دکھائی گئی ہے۔
انسٹالیشن کا متبادل طریقہ
اگرچہ جملہ میں کمپوننٹس اور ماڈیولز کی انسٹالیشن کا طریقہ آسان ہے، لیکن بعض اوقات اردو جملہ میں اس طریقے سے انسٹال کرنے میں دقت پیش آ سکتی ہے۔ اس کی وجہ اردو جملہ میں utf-8 اینکوڈنگ کے حوالے سے کی گئی تبدیلیاں اور پی ایچ پی سٹرنگ اوور لوڈنگ کا استعمال ہے۔ اس صورت میں آپ کو جملہ میں انسٹالیشن کا متبادل طریقہ استعمال کرنا پڑے گا۔ اس کے لیے آپ کو وزی وگ ایڈیٹرز سے متعلقہ زپ فائلوں کو ان زپ کرکے ان فائلوں کو جملہ کی ویب سپیس پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر JCE ایڈیٹر پلگ ان انسٹال کرنے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Installers->Mambots پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ JCE ایڈیٹر پلگ ان کی زپ فائل منتخب کرنے کی بجائے دوسری (Install from directory) ٹیکسٹ فیلڈ میں اپنے ویب ہوسٹ کے اس فولڈر کی پاتھ شامل کریں جہاں آپ نے اس پلگ ان کی فائلیں اپلوڈ کی ہوئی ہیں پھر انسٹال پر کلک کریں۔ یہی طریقہ ایڈمن کمپوننٹ انسٹال کرنے کے لیے استعمال کریں۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو جملہ کے وزی وگ ایڈیٹرز کا استعمال پسند آئے گا اور یہ کونٹینٹ پبلشنگ میں آپ کے معاون ثابت ہوں گے۔
JCE ایڈیٹر پلگ ان (mambot) ڈاؤنلوڈ کریں
JCE ایڈیٹر ایڈمن کمپوننٹ ڈاؤنلوڈ کریں
JoomlaFCK ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
والسلام