جملہ 1.0.11 کے اردو ترجمہ سے استفادہ

نبیل

تکنیکی معاون
میں چند روز قبل ورڈ بینک کی ڈیٹابیس کے ایک اور ممکنہ استعمال کے بارے میں لکھا تھا کہ اس میں موجود تراجم سے ازخود لینگویج فائلوں کے کچھ حصے ترجمہ کیے جا سکتے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی تجربات کیے ہیں جن میں مجھے کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

سب سے پہلے میں نے جملہ 1.0.11 کی اردو اور انگریزی لینگویج فائلوں کو parse کرکے یہ ترجمہ ایک ڈیٹابیس میں سٹور کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے میرے کمپیوٹر پر OLEDB ڈرائیور نہیں چل رہا تھا۔ اس کی وجہ غالباً آفس 2003 کی کوئی حالیہ اپڈیٹ ہے۔ بہرحال میں نے ڈیٹابیس کی بجائے یہ ترجمہ ایک ٹیکسٹ فائل میں ہی ini فائل فارمیٹ میں سیو کر دیا۔ اس کے بعد میں نے ایک روٹین لکھی جس کے ذریعے میں نے جملہ 1.5 کے اردو لینگویج فائل فولڈر میں سے یکے بعد دیگرے تمام فائلیں پڑھیں اور دیکھتا رہا کہ آیا کسی انگریزی phrase کا ترجمہ مذکورہ بالا ڈیٹابیس (ٹیکسٹ فائل) میں شامل ہے؟ ترجمہ موجود ہونے کی صورت میں اسے آؤٹ پٹ پو فائل میں لکھ دیا جاتا بصورت دیگر پو فائل میں ترجمے کی جگہ خالی چھوڑ دی جاتی۔ اگرچہ اس طریقے سے جملہ 1.5 کی انگریزی لینگویج فائلوں کا ترجمہ مکمل نہیں ہوگیا ہے لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ تراجم مل گیے ہیں۔ میں یہاں ان پو فائلوں کو اٹیچ کر رہا ہوں۔ باقی ماندہ ترجمے کا کام انہیں انٹرانس پر اپلوڈ‌کرکے کیا جا سکتا ہے۔ اس اٹیچمنٹ میں log.txt فائل میں تفصیل موجود ہے کہ کس فائل میں کون سے انگریزی ٹیکسٹ کے اردو تراجم ملے ہیں۔

اگرچہ میں نے یہ کام تجرباتی طور پر کیا ہے لیکن مجھے اس آئیڈیا میں پوٹینشل نظر آتا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ جلد ہی اس پروگرام میں ٹیکسٹ فائل کی ڈیٹابیس کی بجائے باقاعدہ ڈیٹابیس استعمال کی جائے۔ اس کے بعد اس ٹرانسلیشن ڈیٹابیس میں ممکنہ حد تک زیادہ انفارمیشن ڈال دی جائے۔ اس طرح اس کی افادیت بھی بڑھ جائے گی۔ کسی بھی ترجمے کے نئے پراجیکٹ پر کام کرنے سے پہلے ایک مرتبہ ٹرانسلیشن ڈیٹابیس سے استفادہ کرنے پر کام میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔
 

Attachments

  • urdu.php_213.zip
    8.1 KB · مناظر: 25
  • jooomla_15_po_files_794.zip
    42.5 KB · مناظر: 16

مہوش علی

لائبریرین
بہت اچھا جا رہے آپ نبیل بھائی۔
ہم سب کی نگاہیں آپ پر ہی لگی ہوئی ہیں۔ لہذا آپ بھی لگے رہیں۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہمت مرداں مدد خدا

اٹھ باندھ کمر ڈرتا ہے کیا
دیکھ پھر خدا کرتا ہے کیا

وغیرہ وغیرہ

ویسے نبیل بھائی کی اس سلسلے میں کنٹری بیوشن بہت اعلٰی ہے، ماشاء اللہ۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق مستقیم نے کہا:
نہ صرف کہ آئیڈیا بڑا زبردست تھا بلکہ اس پر کی گئی عمل کاری بھی خوب ہے۔

شکریہ شارق۔

دوست نے کہا:
اس کو ورڈبینک سے مسنلک کریں کسی طرح۔

شاکر، میرا ارادہ کچھ اس طرح کا ہی ہے۔ فی الحال تو میں نے جو پروگرام لکھا ہے وہ اس حالت میں نہیں ہے کہ اسے ریلیز کیا جا سکے کیونکہ اس کا یوزر انٹرفیس اچھا نہیں ہے اور اکثر آپشنز میں کوڈ میں ہی بدلتا ہوں۔ میرا ارادہ یہی ہے کہ ورڈبینک یا انٹرانس میں محفوظ تمام انفارمیشن کو اپنی ٹرانسلیشن ڈیٹابیس میں امپورٹ‌ کر لوں۔ اس پر پیشرفت ہونے پر میں اطلاع کروں گا۔
 
Top