نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جب باسم جملہ 1.5 کا اردو ترجمہ مکمل کرکے فراہم کر دیں گے تو جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری پر کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔ اس وقت تک اس تھریڈ پر اردو جملہ 1.5 کی فیچرز کا جائزہ لیا جائے گا۔
1۔ جملہ 1.5 کے فرنٹ اینڈ اور ایڈمن سیکشن کا اردو ترجمہ شامل کیا جائے گا اور انسٹالیشن کے وقت اردو کو بطور ڈیفالٹ لینگویج سیٹ کیا جائے گا۔ باسم اگر انسٹالیشن سکیشن کی لینگویج کا اردو ترجمہ کر دیں تو انسٹالیشن کا انٹرفیس بھی اردو میں ہو جائے گا۔ اس کے لیے installation\language\en-GB\en-GB.ini کا ترجمہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
2۔ انسٹالیشن کے وقت شامل کیا جانے والا سامپل ڈیٹا بھی اردو میں ہونا چاہیے
3۔ فرنٹ اینڈ کے بنیادی ایڈٹ ایریاز جیسے کہ تلاش وغیرہ میں اوپن پیڈ انٹگریٹ ہونا چاہیے
4۔ اردو یوزر نیم کی سہولت فراہم کرنے کا جائزہ لینا پڑے گا
5۔ جملہ کے وزی وگ ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ فراہم کی جانی چاہیے
6۔ جملہ 1.5 کی ڈیفالٹ سٹائل شیٹ کی سمت دائیں سے بائیں کرکے اس کی سٹائل شیٹ کو ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔ جملہ1.5 کی ڈیفالٹ سٹائل شیٹ میں rtl سپورٹ موجود ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جملہ 1.5 کے اردو پیکج میں ڈیفالٹ سٹائل کے تین علیحدہ ورژن اردو نسخ ایشیا ٹائپ، نفیس ویب نسخ اور پاک نستعلیق فونٹ کے ساتھ شامل کیے جائیں۔ اس کے لیے علاوہ بھی اگر انٹرنیٹ سے اگر جملہ 1.5 کی کوئی اچھی rtl ٹیمپلیٹس دستیاب ہوں تو انہیں بھی اردو کے لیے کسٹمائز کرکے شامل کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ میرے ذہن میں اگر کوئی بات آئی تو اسے بھی یہاں لکھ دوں گا۔ باقی دوست بھی یہاں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔