نبیل
تکنیکی معاون
جملہ کونٹینٹ منیجمنٹسسٹم کے ورژن 1.5 کا بیٹا ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جملہ کے اس ورژن میں گزشتہ ورژن کی نسبت بہت سی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے اہم حصوں کا کوڈ ازسرنو لکھا گیا ہے۔ جملہ 1.5 کی ایک خاصیت اس میں utf-8 اینکوڈنگ کی مکمل سپورٹ ہے جس کی بدولت اس کے ذریعے اردو مواد بہتر طور پر منظم کرنا ممکن ہو جائے گا۔ جملہ 1.5 اب بیٹا فیز میں داخل ہو چکا ہے اور اب کی ٹیسٹنگ کا مرحلہ آ گیا ہے۔ ہمارے پاس جملہ 1.0.11 کا اردو ترجمہ مکمل ہے۔ اب ہماری کوشش ہوگی کہ جملہ 1.5 کی لینگویج فائلوں کے ترجمے کے کام کا بھی آغاز کر دیا جائے۔ جملہ 1.5 میں ایک لینگویج منیجر متعارف کرایا گیا ہے جس کی بدولت ترجمہ کے کام میں آسانی پیدا ہو جانی چاہیے۔ میری کوشش ہو گی کہ جملہ 1.5 کی لینگویج فائلوں کو pot فائلوں میں کنورٹ کرکے انہیں انٹرانس پر اپلوڈ کر دوں۔ اس سے ترجمے کے کام کی رفتار بہتر ہو سکتی ہے۔