جملہ 1.5.11 کا اردو پیکج

شاکر

محفلین
بھائی میں نے ترجمہ اپنے لیے نہیں کیا ہے بلکہ آپ لوگوں کیلیے کیا ہے
اس لیے اپنی رائے وضاحت کے ساتھ پیش کریں
مثال ہی کیا دینی جس جس ترجمے میں آپ کے نزدیک بہتری کی گنجائش ہے اسے ضرور لکھیے

شکریہ باسم۔۔ترجمہ تو جو آپ نے کیا ہے۔ مجھ جیسا طالب علم کیا بہتری لا سکتا ہے بھلا؟ لیکن بہرحال یہ ہو سکتا ہے کہ بجائے لفظی ترجمہ کے اسے آسان فہم ترجمہ میں بدل دیا جائے۔ میری اردو اتنی اچھی نہیں کہ میں‌عام فہم ترجمہ بھی بنا سکوں۔ لیکن ذمہ داری سے فرار کی بجائے ایک کوشش کرتا ہوں۔کسی ایک فائل کو لے کر اس کے ترجمہ میں‌رد و بدل کر کے آپ کو بھیجتا ہوں۔ حک و اضافہ اور فائنل تو آپ ہی کیجئے گا۔
 

باسم

محفلین
پی ڈی ایف فونٹ کی فائلیں شامل ہونا رہ گئی تھیں جس کی وجہ سے پی ڈی ایف فائل نہیں بن رہی تھا اب شامل کردی ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔ میں جلد ہی اس پیکج کو اپڈیٹ کر دوں گا۔ کیا جملہ 1.5 میں اردو کی پی ڈی ایف درست جنریٹ ہوتی ہے؟
 

باسم

محفلین
پیکج میں ہی فائلیں شامل کی ہیں
پاک اور فجر جیسے نستعلیق فونٹس کیلیے فائلیں بنوائی تو وہ درست نہیں بنی پھر انفوگراف768 نے خود ہی ایک نسخ فونٹ کی فائلیں بھیجی جس سے پی ڈی ایف پڑھنے جیسی بن جاتی ہے کچھ الفاظ ہ ے وغیرہ بگڑتے ہیں۔
اس کے متعلق تفصیل یہاں لکھی تھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا آپ نے میرے اپلوڈ‌ کردہ پیکج کو اپڈیٹ کر دیا ہے؟ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ بھی ممکن ہے۔
پی ایچ پی کے ذریعے اردو پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کے بارے میں مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔ یہ کافی اہم فیچر ہے جو ابھی تک تسلی بخش طور پر دستیاب نہیں ہے۔
 
ایک سوال ہے نبیل آپ سے کہ اگر جملہ براہ راست سرور پر انگریزی میں پہلے سے انسٹال ہو تو پھر اردو کی ذپ شدہ ورژن کو کسطرح سے اس کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ میں نے آپ کے دئے ہوئے ربط سے ڈاؤن لوڈ تو کر لیا ہے لیکن جملہ سرور پر پہلے سے ہی انگریزی سیمپل ڈیٹا کے ساتھ نصب ہو چکا ہے اب کیا کیا جائے کہ اردو سیمپل ڈیٹا میں اسے منتقل کیا جا سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انیس، پہلے سے موجود انگریزی جملہ کو اردو میں تبدیل کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔ بہتر یہی ہوگا کہ شروع سے ہی اردو جملہ پیکج کی انسٹالیشن شروع کی جائے۔ خیال رکھیں کہ ڈیٹابیس کی collation کو utf8_unicode_ci پر سیٹ‌ کیا جائے۔ اردو جملہ کو انسٹال کرنے کے لیے براہ راست ایف ٹی پی کے ذریعے فائلیں اپنے ہوسٹ‌ پر ٹرانسفر کریں اور جملہ کی خود کار انسٹالیشن کو استعمال نہیں کریں۔
 

ابو مصعب

محفلین
میرے پاس انسٹالیشن کے بعد مینیو میں ایرر آ رہا ہے

joomla-error.JPG


یہ اسکرین شاٹ دیکھیں
 

ابو مصعب

محفلین
اور انسٹالیشن کے شروع میں بھی یہ ایرر اوپر آ رہا ہوتا ہے

Deprecated: Assigning the return value of new by reference is deprecated in C:\wamp\www\new-urdu\libraries\pattemplate\patTemplate.php on line 1424

Deprecated: Assigning the return value of new by reference is deprecated in C:\wamp\www\new-urdu\libraries\pattemplate\patErrorManager.php on line 202
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت، میں یہ ایرر ری پروڈیوس نہیں کر سکتا۔ اور یہ اردو جملہ کا خاص پرابلم نہیں لگتا بلکہ خود جملہ کا پرابلم معلوم ہوتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس کے لیے جملہ کی سپورٹ فورم سے رابطہ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
میں نے یونیفارم سرور پر یہ پیکج تیار کیا تھا۔ دوسرے سرور سسٹمز پر اس کی ٹیسٹنگ نہیں کی تھی۔
 

msuhail197

محفلین
بہت ہی عمدہ

جوملہ کے بارے میں ماشاء اللہ بہت ہی اچھی معلومات ہیں، اللہ تعالی آپ کو اس کا بدلہ اپنے خزانوں سے مرحمت فرمائے۔
 

باسم

محفلین
جملہ 1.5 کے شمارے تازہ کرتےرہنے کی کوشش رہی
پھر جملہ 1.6 میں زبان کی فائلیں کی ترتیب بدل دی گئی اوپر سے شمارہ 1.7 آگیا
گویا نئے سرے سے ترجمہ کرنے کی ضرورت تھی جس سے ہمت ٹوٹ گئی
مگر بہت سی سائٹوں پر اردو جملہ استعمال ہوتا دیکھ کر اور ترجمے کی فرمائشی ای میلیں پڑھ کر پھر گدگدی ہونے لگتی
جملہ فورم پر ایک پلگ ان کی طرف راہنمائی کی گئی جس نے 33 فیصد تک ترجمہ کردیا مگر ہنوز دلی دور است
اردو جملہ ڈاٹ کام کے نام سے اردو جملہ کیلیے مخصوص فورم بنا تو سوچا ترجمہ ان کے سپرد کردیتے ہیں مگر رکن بن کر داخل نہیں ہو پائے اور اب وہ فورم ہی ڈوب گیا ہے۔
کل پرسوں جملہ والوں کی ای میل آئی کہ جناب شمارہ 2.5 بیٹا کیلیے انسٹالیشن فائلیں جمع کرادیں
گویا رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہے کون چھڑائے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اب پورے سوفٹویر کے ترجمے کی افادیت کا قائل نہیں رہا ہوں۔ ایڈمن سیکشن میں انگریزی ہی بہتر کام دیتی ہے۔ البتہ فرنٹ اینڈ اردو میں ہی ہونا چاہیے۔ لیکن یہ محض فرنٹ اینڈ تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن کے ذریعے بھی ممکن ہے۔ جملہ یا کسی اور سی ایم ایس کا اردو پیکج تیار کرنے میں بہت محنت لگتی ہے اور یہ بہت جلدی آؤٹ ڈیٹڈ بھی ہو جاتا ہے۔ اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ آئندہ اردو پیکج تیار کرنے کی بجائے صرف اردو ایڈیٹر انٹگریشن اور اردو تھیم فراہم کرنے پر ہی کام کیا جائے گا۔ جملہ 1.5 میں جاوا سکرپٹ کے موٹولز فریم ورک کا استعمال کیا گیا تھا جس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان لکھا گیا تھا۔ اب غالباً موٹولز کا کوئی نیا ورژن استعمال ہو رہا ہے جس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان کو بھی اپڈیٹ کرنا پڑے گا۔
 
Top