جملہ 9۔5۔1 میں اردو لینگویج پیک انسٹالیشن

جملہ 9۔5۔1 میں اردو زبان انسٹال کرنے کا طریقہ
مجھے یہ انسٹالیشن کا طریقہ کار لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ میں نے جب جملہ کی انسٹالیشن کرنے لگا تو اس وقت جملہ 9۔5۔1 کے لیے مکمل اردو پیکج موجود نہیں تھا۔
جب میں جملہ انگش لینگویج پیک انسٹال کر چکا تو اب مرحلہ درپیش تھا کہ میں اس کی لینگویج جو ہے اسے اردو کروں ۔اردو لینگویج پیک کا تازہ ترین ورژن مجھے جملہ کی سائٹ سے تو مل گیا۔ محفل پر مجھے جو طریقہ کار اردو انسٹالیشن کا ملا وہ پرانے ورژن کےلیے تھا۔ پھر میں نے کوشش کی اور انگلش سائٹ سے ہی اردو لینگویج کی انسٹالیشن کے لیے مدد کی ۔ (ایک اور بات کہ جملہ فورمز کے اردو فورم سیکشن میں بھی اس نئے ورژن کی انسٹالیشن کے لیے کوئی ہدایات موجود نہیں‌ہیں۔ اس لیے اب یہ نئے ورژن کے لیے اردو لینگویج کی انسٹالیشن کا طریقہ کار جو میں نے اپنایا ہے اس کی مدد سے کامیابی سے اپنی جملہ پر اردو انسٹال کی ہے۔

یہ طریقہ کار ان کے لیے جنہوں نے ابھی جملہ کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔ اور اس کی ڈیفالٹ لینگویج انگلش ہے۔ جملہ کی سائٹ سے باسم بھائی کا کیا ہوا اردو لینکویج پیک برائے 9۔5۔1 اتار لیں۔ یہ اس وقت زپ فارمیٹ میں‌ہے اور اسی کی ہمیں اس وقت ضرورت ہے۔
اپنی جملہ سائٹ کو انسٹال کرنے کے بعد کنٹرول پینل میں‌جائیں وہاں لینگویج مینجر پر کلک کریں۔ یہاں‌پر آپ کو نظر آ جائے گا کہ اس وقت آپ کی سائٹ پر کون کونسی لینگویج کی سہولت موجود ہے۔ بائی ڈیفالٹ جملہ لینگویج انگلش ہے ۔
اب آپ کنٹرول پینل کی مینو بار پر ایکسٹنشن مینو پر کلک کریں یہاں کھلنے والے پاپ اپ مینو میں انسٹال ایا ان انسٹال کے مینو پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے فائل اپ لوڈنگ کی سب سے پہلی جو آپشن ہے وہاں براؤز پر کلک کریں اس کے بعد( اردو لینگویج پیک زپ فارمیٹ میں (کو سلیکٹ کریں اور اس پر ڈبل کلک کر دیں اب آپ اپنے ایکسٹنشن مینجر میں واپس آ چکے ہیں یہاں براؤز کے سامنے اپ لوڈنگ آپشن پر کلک کر دیں ۔آپ اردو لینکویج پیک اپ لوڈ ہو چکا ہے۔اب آپ اردو لینکویج کو سلیکٹ کریں اور ڈیفالٹ کے بٹن پر کلک کر دیں تو آپ کی اردو زبان انسٹال ہو چکی ہے۔
کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں محفل فورم پر رابطہ کریں۔ شکریہ
محمد عمران لطیف القادری
 

باسم

محفلین
بہت شکریہ مفید معلومات کا
زیادہ بہتر ہوگا اگر آپ اسکرین شاٹس بھی شامل کردیں، اور طریقہ کار کو نمبروار لکھیں
جملہ فورم پر تو شامل کردیا ہوگا۔
 

راج

محفلین
دشواری

عمران صاحب میں نے حال ہی میں جملہ 1٫5٫10 انسٹال کیا اور محفل سے اردو ترجمہ بھی مگر اددو ترجمہ انسٹال کرنے پر ایرر بتا رہا ہے-

JInstaller::install: File 'G:\Software\Online PHP Applications\joomla 1.5.7\Joomla 1.5.10 Full\URDU_joomla_lang_full_1.5.10\site\ur-PK.plg_content_pagebreak' does not exist.

یہ دیکھیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کیا مسئلہ ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
باسم صاحب
میں نے بھی آج کوشش کی مگر یہ پیغام آیا
JInstaller::install: File '/home/gulis0/public_html/tmp/install_49f83452a2cf0/site/ur-PK.plg_content_pagebreak' does not exist.
 

باسم

محفلین
آپ کا بھی وہی مسئلہ ہے لینگوج پیک دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرلیں
میں اس فائل میں ایکسٹنشن لگانا بھول گیا تھا
 

زہیر

محفلین
السلام علیکم
محسن جملہ اردو جناب باسم بھائی۔
آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ موجودہ جملہ 2010 میں جو استعمال ہو رہا ہے اس میں اور وہ جملہ جسکا آپنے ترجمہ کیا تھا 2006 میرے خیال میں ان میں کیا فرق ہے اور کیا آپ نئے جملہ پے کوئی اور نیا کام کر ہے ہیں؟
 

msuhail197

محفلین
جناب میں نے یہ معلوم کرنا ہے کہ میں نے جوملہ کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی سائٹ پر انسٹال کیا ہے، اس میں میں کیسے ارد پیک کو انسٹال کرسکتا ہوں، کیونکہ جب میں نے آپ کی اردو پیک فائل کو اپ لوڈ کرکے انسٹال کیا ہے تو وہ یہ ایرر دیتا ہے:
JInstaller: :Install: Cannot find Joomla XML setup file
مجھے اس کا کیا حل کرنا چاہئے؟
 
Top