فاتح
لائبریرین
ٹھیک ہے۔ ابھی آیافاتح بھائی میدان خالی ہے سیاست میں آنے کا۔ کیا خیال ہے
ٹھیک ہے۔ ابھی آیافاتح بھائی میدان خالی ہے سیاست میں آنے کا۔ کیا خیال ہے
شمشاد بھائی! اتنا ہی "بھولا" سمجھ رکھا ہے آپ نے سب کو؟ ابھی تو نجانے کتنی ہی دولت ایسی ہے جس کا آپ کو یا مجھے معلوم ہی نہیں۔ اگر اپنے ملک کے بینکوں میں رکھ دی ساری دولت تو حرام کی کمائی کا حساب کون لے سکتا ہے مگر نظر تو آ جائے گی نا۔اس کے علاوہ جو ہمارے اربابِ اختیار نے اپنی ناجائز دولت دوسرے ملکوں میں محفوظ کر رکھی ہے، یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے پاکستان میں افراط زر کی۔ اگر یہ اتنے ہی محب وطن ہیں تو کم از کم اپنی دولت ہی پاکستان کے بنکوں میں رکھ دیں۔
اس ایس ایم ایس سے تو یہی لگتا ہے کہ مشرف کا دور ایک سنہری دور تھا۔ مگر بہرحال ایسا بالکل نہیں ہے۔ جمہوریت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن بہرحال جمہوریت، ڈکٹیٹر شپ سے ہزار درجہ بہتر ہی رہے گی۔
جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے۔۔۔(اقبال)