جمہوریت یا مارشل لاء؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

عسکری

معطل
آپ کونسا نظام اچھا سمجھتے ہیں عوام کی بھلائی کے لیے ۔ میرے لیے جمہوریت ہی بہترین نظام ہے مارشل لاء نہیں فوجیں عوام کے دفاع کے لیے بنی ہیں نا کہ ان پر حکومت کرنے کے لیے ۔ اس وقت بھی میرے ساتھ وردی والے بیٹھے ہیں جب یہ دھاگہ بنا رہا ہوں وہ سب کہتے ہیں ہم لڑنے کے لیے ہیں حکومت کے لیے نہیں ۔ ہمیں لڑاؤ اے قوم ہمیں صوفہ سیٹ بیڈ نہیں چاہیے ہمیں پتھر چاہیں ہمیں جہازوں کی سیٹ ہمیں ٹائی کیے ہوئے 45 ڈگری ہلنے والے بیڈ چاہیے نا کہ مخمل کے بستر :soldier:
 
پردیسی

محفلین
پاکستان میں سب سے بہتر نظام ڈکٹیٹر شپ ہے۔جمہوریت پاکستان کے لئے نہیں ہے۔۔۔عوام کو دو چار سال اور جمہوریت کا مزا چکھ لینے دیں۔۔۔یہ چانگریں ماریں گے کہ ہمیں ان ڈاکوؤں ، لٹیروں سے بچاؤ۔۔۔۔زیادہ نہیں اور دو تین سال ۔۔صرف دو تین سال
 
شمشاد

لائبریرین
متفق۔ پاکستان کے لیے بہترین نظام ڈکٹیٹر شپ ہی ہے۔ لیکن ایک شرط ہے کہ ڈکٹیٹر ہو مخلص اور ایماندار۔
 
عمران ارشد

محفلین
جمہوریت ،مسلمان عموماً اور برصغیر کے مسلمان خصوصاً کے مزاج سے میل نہیں کھاتی۔ ہمیں بادشاہت یا خلافت ہی راس آتی ہے۔۔
 
پچھلے ساٹھ سال کا تجربہ سامنے رکھئے۔
جمہوریت نے ہمیں سوائے نعروں اور نقالی کے کیا دیا ہے؟ مارشل لاء نے غلامانہ ذہنیت کو فروغ دیا ہے اور بس!
ہمارا اصل نظام، نظامِ خلافت ہے، ہمیں جلد یا بدیر اسی کی طرف لوٹنا ہو گا۔ اور چاہے جنتے تجربے کرنے کا شوق پورا کرتے رہئے، اور ذلیل و خوار ہوتے رہئے!
 
ساجد

محفلین
پاکستان میں سب سے بہتر نظام ڈکٹیٹر شپ ہے۔جمہوریت پاکستان کے لئے نہیں ہے۔۔۔ عوام کو دو چار سال اور جمہوریت کا مزا چکھ لینے دیں۔۔۔ یہ چانگریں ماریں گے کہ ہمیں ان ڈاکوؤں ، لٹیروں سے بچاؤ۔۔۔ ۔زیادہ نہیں اور دو تین سال ۔۔صرف دو تین سال
پردیسی بھائی ، دو تین سال کیوں ؟ چانگریں تو ابھی بھی مار رہے ہیں کوئٹہ میں فوج کو خود آوازیں نہیں دی گئی کیا؟ لیکن بعد میں معاملہ گورنر راج کے نفاذ پر رفع دفع ہوا ۔
 
پردیسی

محفلین
پردیسی بھائی ، دو تین سال کیوں ؟ چانگریں تو ابھی بھی مار رہے ہیں کوئٹہ میں فوج کو خود آوازیں نہیں دی گئی کیا؟ لیکن بعد میں معاملہ گورنر راج کے نفاذ پر رفع دفع ہوا ۔
پا جی ۔۔ابھی چانگریں کم ہیں ۔۔۔تھوڑا اور انتظار

لو جی میرے لیپ ٹاپ کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے ۔۔ہمارے ہان پچھے چار گھنٹے سے بجلی بند ہے۔۔اب لیپ ٹاپ جواب دینے والا ہے
 
ساجد

محفلین
پا جی ۔۔ابھی چانگریں کم ہیں ۔۔۔ تھوڑا اور انتظار

لو جی میرے لیپ ٹاپ کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے ۔۔ہمارے ہان پچھے چار گھنٹے سے بجلی بند ہے۔۔اب لیپ ٹاپ جواب دینے والا ہے
یعنی آپ کے لیپ ٹاپ نے بھی چانگریں مارنا شروع کر دیں!!! پاکستانی عوام کی طرح ۔:D
 
طالوت

محفلین
آپ کونسا نظام اچھا سمجھتے ہیں عوام کی بھلائی کے لیے ۔ میرے لیے جمہوریت ہی بہترین نظام ہے مارشل لاء نہیں فوجیں عوام کے دفاع کے لیے بنی ہیں نا کہ ان پر حکومت کرنے کے لیے ۔ اس وقت بھی میرے ساتھ وردی والے بیٹھے ہیں جب یہ دھاگہ بنا رہا ہوں وہ سب کہتے ہیں ہم لڑنے کے لیے ہیں حکومت کے لیے نہیں ۔ ہمیں لڑاؤ اے قوم ہمیں صوفہ سیٹ بیڈ نہیں چاہیے ہمیں پتھر چاہیں ہمیں جہازوں کی سیٹ ہمیں ٹائی کیے ہوئے 45 ڈگری ہلنے والے بیڈ چاہیے نا کہ مخمل کے بستر :soldier:
یہ وردی والے ہیں جو تین سے زیادہ عشرے کھانے کے بعد کہتے ہیں انھیں صوفہ سیٹ نہیں میدان جنگ چاہیے ، خاصے مخولئیے ہیں۔ جمہوریت ہمارا مزاج نہیں اور آمر کا ایماندار ہونا ممکن نہیں۔ہمیں شاید کوئی بیچ کی چیز چاہیے۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ بحث بھی بارہا ہوچکی ہے ۔ جمہوریت پر بات تو بعد میں ہوگی مگر ابھی ہم ایک شخص یا خلافت کے حوالے سے اس موضوع پر بات کرتے ہیں ۔ یہاں دراصل مسئلہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک شخص کی حکومت یا دوسرے لفظوں میں خلافت کی بات کرتے ہیں تو یہ آدمی آئے گا کہاں سے ۔ ؟ اور وہ خلافت کے ان تقاضوں کو پورا کرنے کا کس طرح اہل ہوگا۔ جو خلافتِ راشدہ کے دور میں تھی ۔ ( لوگ زیادہ تر خلافت سے مراد خلافتِ راشدہ لیتے ہیں ) بلفرض کوئی شخص میسر آ بھی جاتا ہے تو اس کے آنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ۔" ایک " شخص کی حکومت کے حوالے سے اب تک پاکستان کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو ایسے لوگ عموماً بندوق اور طاقت کی بنیاد پر ہی آئے ہیں ۔ یعنی صرف یہ کہنے سے کہ دورِخلافت آجائے تو اچھا ہے یا کسی ایک شخص کی حکومت بہتر ہے تو یہ عمل کس طرح ممکن ہے ۔ سوال یہ ہے ۔۔۔۔ ؟
ایک شخص کی حکومت تاریخ کے حوالے سے دیکھی جائے تو بہت ہی تاریک نظر آتی ہے ۔ جب ایک خاندان کو دورِ حکومت مل گیا تو اس نے اپنی حکومت کی بقاء کے لیئے جوظلم و ستم ڈھائے ہیں ۔ وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ۔ جنہیں ماضی کھنگالنے سے الجھن ہوتی ہے تو وہ آج بھی دیکھ سکتے ہیں کہ بادشاہت یا ایک شخص کی حکومت کیا جلوے دکھا رہی ہے ۔ میں ابھی اس بحث میں بھی الجھنا نہیں چاہ رہا کہ ایک شخص ، خلافت یا بادشاہت اصل میں ہے کیا ۔ میرا صرف اتنا سوال ہے کہ جب آپ ایک شخص کی حکومت ( خلافت ، بادشاہت ، آمریت ) کی بات کرتے ہیں تو اس کا انتخاب کس طرح ہوگا ۔ وہ کیا اصول ہونگے جن کی بنیاد پر آپ یہ کہہ سکیں کہ یہ شخص ایک مثالی حکومت کے لیئے موزوں ہے ۔
مسئلہ کی طرف نشان دہی کرنا آسان ہے مگر اس کا حل پیش کرنا بہت اہم ہے ۔ اور ہم اس طرف نہیں آتے ۔
 
Top