کاشفی
محفلین
جمہوریہ چیک میں تعینات فلسطینی سفیر دھماکے میں ہلاک
دھماکے کی وجوعات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز
پراگ: جمہوریہ چیک میں تعینات فلسطینی سفیر اپنے گھر میں ہونے والے پراسرار دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکا دوپہر کے وقت میں ہوا اور اس وقت فلسطینی سفیر جمال الجمال کے اہلخانہ بھی دارلحکومت پراگ کے نواحی علاقے میں قائم دومنزلہ رہائشگاہ میں موجود تھے تاہم ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، دھماکے میں فلسطینی سفیر شدید زخمی ہوئے جنہیں فورطور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوعات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی حکام نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ دھماکا جس گھر میں ہوا ہے وہاں جمال الجمال کچھ عرصہ قبل ہی منتقل ہوئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گھر میں کسی بھی قسم کا کوئی دیگر جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔