جمیل خط نما: آٹھ ماہ میں پچاس ہزار سے زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ

اردو محفل کی چھٹی سالگرہ کر موقع پر یہ سنگ میل اردو محفل، محفلین، فونٹ ساز احباب، جمیل خط نما ٹیم اور مجموعی اردو کمیونٹی کے لئے انتہائی پر مسرت ہے۔

جمیل خط نما کی اجرا کو اب آٹھ مہینے ہونے کو آئے ہیں اور کئی احباب اس کی خدمات سے اب تک کافی فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ نیز یہ کہ بیشتر بلاگران نے فونٹ کے ڈاؤن لوڈ روابط خصوصاً جمیل نوری نستعلیق کو فونٹ سرور کے ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ ربط سے منسلک کر رکھا ہے۔ اور اس طرح اس فونٹ سرور کا ایک مقصد پورا ہوتا ہے۔ الحمد للہ اس دوران ہم نے مجموعی طور پر پچاس ہزار سے زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ ریکارڈ کیئے ہیں۔ وضح رہے کہ یہ تعداد جمیل خط نما کے تمام انٹرفیسیز کی مجموعی تعداد ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔

کل ڈاؤنلوڈ: 50000+
مدت: 8 ماہ
کل دستیاب فونٹ: 408
ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب فونٹ: 395

اردو ویب فانٹ سرور: 24304
القلم فانٹ سرور: 12571
اردو لاگ فانٹ سرور: 13162
نوع اردو فانٹ سرور: 24

مستفید افراد: 5400+
یومیہ اوسط ڈاؤنلوڈ: 210

سب سے زیادہ ڈاؤنلود کیا گیا فونٹ: جمیل نوری نستعلیق :: 4480
سب سے کم ڈاؤنلوڈ کیا گیا فونٹ: کورئیر نیو ریگولر :: 46

اگر فرصت ملی تو کچھ گرافیکل رپورٹ بھی دستیاب کرا دی جائے گی ان شاء اللہ۔

اسٹیٹسٹکل ریکارڈ کا ڈیٹا کلپ۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست ابن سعید۔ بہت مبارک ہو، آپ کو اور آپ کے ساتھ اس کاوش میں شریک تمام ساتھیوں کو۔
 
اس بات کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں؟
کیا آئی پی ایڈریس سے؟ اور اگر کوئی اپنا آئی پی تبدیل کر کے دوبارہ سے کوئی فونٹ اتارے تو؟

جی اس کا اندازہ آئی ایڈریس سے ہی لگایا جاتا ہے۔ اور یہ ایک رف اندازے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ آئی پی ایڈریس عموماً آئی ایس پی کے ذریعہ کنفیگر کیا جاتا ہے، صارفین کی مشین کا لوکل ایڈریس نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کی لوکل ایڈریس کی تبدیلی ریکارڈ پر اثر انداز نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ ٹریک کی جاتی ہے۔ نیز یہ کہ کئی لوگو ایک ہی علاقے میں ایک ہی آئی ایس پی کے زیر انتظام نیٹ کنکشن استعمال کرتے ہوں تو سبھی کا آئی پی ایڈریس یکساں ہوگا، اور ہمیں اس بات کا درست اندازہ نہیں ہو سکے گا کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔ آئی پی ایڈریس کی ٹریکنگ اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کسی کی جانب سے ہمارے سرور کے ساتھ غیر معمولی حرکت کی جائے ہم ان کو کنٹرول کر سکیں۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
اس کا اندازہ آپ جمیل نستعلیق اور علوی نستعلیق کو باری باری کسی ایسی ویب سائٹ پر استعمال کر کے کر سکتے ہیں جہاں اُردو کے ساتھ انگلش کا مواد بھی موجود ہے۔ جیسے فیس بک وغیرہ
 
اس کا اندازہ آپ جمیل نستعلیق اور علوی نستعلیق کو باری باری کسی ایسی ویب سائٹ پر استعمال کر کے کر سکتے ہیں جہاں اُردو کے ساتھ انگلش کا مواد بھی موجود ہے۔ جیسے فیس بک وغیرہ

اوہو اب ہم آپ کی بات سمجھے اور یہ بھی سمجھے کہ یہ بات آپ نے کی کیوں۔ خیر یہ تو فونٹ ڈیزائنرس جانیں۔ حالانکہ اس میں کافی پیچیدگیاں ہیں۔ :)
 
arifkarim

معطل
بہت خوب۔ ایم بلال بھائی کا اردو انسٹلر بھی اگر اس سائٹ کے روابط خانے میں ڈال دیا جائے تو بہترین ہوگا۔
 
حالیہ شماریات کے مطابق ڈاؤنلوڈ کی تعداد پچاسی ہزار 85000 کے سنگ میل کو تجاؤز کر گئی ہے۔ جس میں تقریباً چالیس ہزار 40000 ڈاؤنلوڈ اردو محفل فونٹ شوکیس، تقریباً ساڑھے تئیس ہزار 23500 ڈاؤنلوڈ القلم فونٹ شو کیس سے اور تقریباً سارھے بائیس ہزار 22500 داؤنلوڈ اردو لاگ فونٹ شو کیس سے ڈاؤنلوڈ کیئے گئے۔ :)

اندازہ ہے کہ اس سال کے نصف اول کے اواخر یا نصف آکر کے اوائل تک یہ تعداد ایک لاکھ کو تجاؤز کر جائے گی، ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ابن سعید بھائی میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ ہمارے کئی فونٹ اخبارات والے خصوصا ایکسپریس اور جنگ والے استعمال کر رہے ہیں ۔ اور ایسا صرف تجارتی مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کیا ہمارے یہ سارے فونٹ ایسے ادارے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟
 
یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ کوئی فونٹ کس لائسنس کے تحت دستیاب کرایا گیا ہے۔ کسی فونٹ کا مفت حصول اس کے ہر طرح کے استعمال کی اجازت کا جواز نہیں ہوتا۔ :) :) :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ کوئی فونٹ کس لائسنس کے تحت دستیاب کرایا گیا ہے۔ کسی فونٹ کا مفت حصول اس کے ہر طرح کے استعمال کی اجازت کا جواز نہیں ہوتا۔ :) :) :)

ایک عام فونٹ جو ہم بناتے ہیں جیسے ہم نے القلم خط کمال بنایا تو کیا کوئی بھی اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے ۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ایسے فونٹس کے لیے کوئی لائسنس نہیں تیار کیا تھا۔
 
ایک عام فونٹ جو ہم بناتے ہیں جیسے ہم نے القلم خط کمال بنایا تو کیا کوئی بھی اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے ۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ایسے فونٹس کے لیے کوئی لائسنس نہیں تیار کیا تھا۔

کچھ ملکوں میں کیریکٹر بیسڈ فونٹ پر کوئی کاپی رائٹ نہیں ہوتا لیکن لگیچر والے فونٹ خاص کر جن میں پروگرامنگ کی گئی ہو ان کو کاپی رائٹ پروٹیکٹیڈ کیا جا سکتا ہے (اس معاملے میں الگ الگ ممالک میں مختلف قسم کے ضوابط پائے جاتے ہیں)۔ اگر کسی تخلیق کے ساتھ کاپی رائٹ نوٹ نہیں ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ وہ کاپی رائٹ سے آزاد ہے بلکہ طے شدہ طور پر ہر چیز کاپی رائٹ کے تحت مانی جاتی ہے تآنکہ اس کو باقاعدہ اعلان کر کے آزاد نہ کر دیا جائے۔ :) :) :)
 
تو پھر ہمارے فونٹ ایسے ادارے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیوں کر رہے ہیں۔
 
Top