ابن سعید
خادم
تو پھر ہمارے فونٹ ایسے ادارے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیوں کر رہے ہیں۔
اس سوال کا ہم کیا جواب دیں پیارے؟
تو پھر ہمارے فونٹ ایسے ادارے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیوں کر رہے ہیں۔
اس سوال کا ہم کیا جواب دیں پیارے؟
آيا کہ انہیں اس کے استعمال کا حق ہے یا نہیں؟
اگر تخلیق کار نے کبھی اس بات کا اظہار نہیں کیا کہ کون اس کو کن شرائط پر استعمال کر سکتا ہے تو تخلیق کار بعد میں استعمال کی کوئی بھی شرط رکھ سکتا ہے۔
چلیں یہ بھی ٹھیک کہا ہے آپ نے۔
ایک بات اور جمیل نوری نستعلیق جو کے جمیل نستعلیق ٹیم نے بنایا ہے۔ جبکہ بی بی سی اور جیو کی اردو کی ویب سائٹس اسی فونٹ کو کسی اور نام کے ساتھ استعمال کر رہی ہیں ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟
بی بی سی اردو نے تو شاید کوئی نسخ فونٹ استعمال کیا ہے نسیم کے نام سے غالباً۔ اور وہ فونٹ سائز چھوٹا ہونے کے باعث آسانی سے ویب فونٹ کے طور پر استعمال کر پا رہے ہیں۔ رہا سوال کسی فونٹ کا محض میٹا ڈیٹا تبدیل کر کے استعمال کرنا تو یہ تو چوری کہلائے گی تآنکہ اس عمل کے لیے اجازت نامہ حاصل نہ کر لیا جائے۔
ابن سعید بھائی میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ ہمارے کئی فونٹ اخبارات والے خصوصا ایکسپریس اور جنگ والے استعمال کر رہے ہیں ۔ اور ایسا صرف تجارتی مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کیا ہمارے یہ سارے فونٹ ایسے ادارے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟
ابھی کل ہی کی بات ہے میں نے کسی چینل پر تاج نستعلیق کا استعمال دیکھا۔ شاید نیوز ون پر۔۔یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ کوئی فونٹ کس لائسنس کے تحت دستیاب کرایا گیا ہے۔ کسی فونٹ کا مفت حصول اس کے ہر طرح کے استعمال کی اجازت کا جواز نہیں ہوتا۔
مگر ایسا ہو رہا ہے۔ اس کا کوئی تو حل ہونا چاہئے ناں۔ کیونکہ ہم یہاں سے لوگوں کو ذاتی استعمال کے لیے فونٹ فراہم کر رہے ہیں ۔ اور ایسے ادارے انہی فونٹس کے نام تبدیل کر کے انہیں اپنے ناموں سے چلا رہے ہیں ۔
اگر اس قدر اعتماد ہے کہ اپنے حقوق ثابت کر سکتے ہیں تو عدلیہ کی زنجیر کھٹکھٹائی جا سکتی ہے۔
چلیں یہ بھی ٹھیک کہا ہے آپ نے۔
ایک بات اور جمیل نوری نستعلیق جو کے جمیل نستعلیق ٹیم نے بنایا ہے۔ جبکہ بی بی سی اور جیو کی اردو کی ویب سائٹس اسی فونٹ کو کسی اور نام کے ساتھ استعمال کر رہی ہیں ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟
میرے خیال میں صرف تاج نستعلیق ہی کسی حد تک اوریجنل فونٹ قرار دیا سکتا ہے۔ جہاں تک جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا تعلق ہے تو قطع نظر اس کے کہ اس کی تیاری میں کتنی محنت لگی ہے، اس کا بیس فونٹ اور گلفس خود سے تیار نہیں کی گئیں۔
درست! کیونکہ تاج نستعلیق کا بیس فانٹ بھی جمیل نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق کی طرح جوہر نستعلیق ہی ہے یا اسکی موڈیفائیڈ ورژن ہے۔
اس بناء پر:تم کس بناء پر کہہ رہے ہو کہ تاج نستعلیق میں جوہر نستعلیق کا استعمال ہو رہا ہے؟ شاکرالقادری صاحب نے کئی مرتبہ بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے کیریکٹر فونٹ ڈیویلپ کیا اور اسی کو استعمال کرکے لگیچر بنائے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تاج نستعلیق کے لگیچرز کی تیاری کے لیے پہلے کیریکٹر بیسڈ فانٹ تخلیق کیا گیا جس کی تمام اشکال ہم نے خود مرقع زریں سے اخذ کیں اور اس کیریکٹر بیسڈ فانٹ سے تمام لگیچر تیار کیے گئے۔تم کس بناء پر کہہ رہے ہو کہ تاج نستعلیق میں جوہر نستعلیق کا استعمال ہو رہا ہے؟ شاکرالقادری صاحب نے کئی مرتبہ بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے کیریکٹر فونٹ ڈیویلپ کیا اور اسی کو استعمال کرکے لگیچر بنائے۔