جمیل خط نما: ایک ماہ میں دس ہزار سے زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ

انتہائی مسرت کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا جاتا ہے کہ اجراء کے بعد ایک ماہ پورا ہونے سے قبل ہی جمیل خط نما نے اپنے تمام انٹرفیسیز پر مجموعی طور پر 10000/دس ہزار سے بھی زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ ریکارڈ کیے ہیں جن میں نصف سے زائد ڈاؤنلوڈ اردو ویب فانٹ سرور انٹرفیس کی مدد سے عمل میں آئے۔ ابتدائی دس ہزار ڈاؤنلوڈ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ :)

کل ڈاؤنلوڈ: 10000
مدت: 29 دن
کل دستیاب فونٹ: 408
کل دستیاب ریلیز: 408
ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب فونٹ: 395

اردو ویب فانٹ سرور: 5020
القلم فانٹ سرور: 2067
اردو لاگ فانٹ سرور: 2913

مستفید افراد: 555
اوسط ڈاؤنلوڈ فی کس: 18
کم ترین ڈاؤنلوڈ فی کس: 1
زیادہ ترین ڈاؤنلوڈ فی کس: 400

یومیہ اوسط ڈاؤنلوڈ: 345
کم ترین یومیہ ڈاؤنلوڈ: 26
زیادہ ترین یومیہ ڈاؤنلوڈ: 914

سب سے زیادہ ڈاؤنلود کیا گیا فونٹ: جمیل نوری نستعلیق :: 138
سب سے کم ڈاؤنلوڈ کیا گیا فونٹ: بدر ایل ٹی بولڈ ریگولر :: 7
اوسط ڈاؤنلوڈ فی فونٹ: 25.25

فی الحال جمیل خط نما کے شوکیس محض تین ویب سائٹوں تک محدود ہیں لیکن کسی بھی ویب سائٹ مالک کو اسے اپنے ڈومین کے ساتھ منسلک کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔ خواہشمند احباب فیڈ بیک فارم کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔ کئی بلاگران اور دیگر ویب سائٹ مالکان نے جمیل خط نما کا بینر نیز ڈائریکٹ فونٹ ڈاؤنلوڈ روابط کے بینر بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہیں جو یقیناً ان کو کئی زحمتوں سے بچانے کا باعث ہے۔
 
مبارک ہو سعود تم کو بھی۔ اطلاقیہ تو تمہارا ہی ہے نا۔

چاچو آپ کی بات کا دوسرا حصہ پوری طرح درست نہیں ہے۔ آپ نے "ہی" کے بجائے "بھی" کہا ہوتا تو بہتر ہوتا۔ اطلاقیہ کسی کی ملکیت نہیں۔ پبلک ڈومین میں ہے اس لئے سبھی کا ہے۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
آپ احباب کی محنت اور کاوش کا نتجہ ہے۔اور بہت مفید اور عوام کے لیے آسانی والا کام ہے۔ تو نتائج تو ایسے ہی ہوں گے۔مولا کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مبارک ہو سب کو
اس خوشی کے موقع پر میں دو عدد فانٹ ریلیز کرنا چاہونگا
1225201064740pm.png

لیکن کس کے نام سے ریلیز کروں؟
ایک صاحب کے نام سے ایک فونٹ ریلیز کرنا چاہتا تھا ۔ ۔ ۔ انہوں نے ایسا دل توڑا کہ اب ریلیز کرنے کو جی ہی نہیں چاہتا بہر حال ریلیز کرنا تو ہے ہی
آپ لوگ یہاں پر کوئی سے دو نام تجویز کردیں تو میں
فونٹ ریلیز کر دوں ۔۔ ۔ ۔ اگر محترم اعجاز عبید بھائی میری مدد فرمائیں تو شکر گزار ہونگا
 

arifkarim

معطل
مبارک ہو سب کو
اس خوشی کے موقع پر میں دو عدد فانٹ ریلیز کرنا چاہونگا
میں درست فانٹ ری نیمنگ کے حوالہ سے ایک ٹیوٹوریل لکھ رہا ہوں- بس مکمل ہونے ہی والا ہے۔ اسکے مطابق ہی فانٹس کو رینیم کرکے ریلیز کیجئے گا۔ جزاک اللہ۔
شراکیت نہیں اجتماعیت کی تعبیر زیادہ بہتر رہے گی
الحمدللہ اردو ابھی تک فرقہ واریت سے پاک ہے :)
 

جیہ

لائبریرین
میں نے دونوں کا سکرین شارٹ دیا ہے ۔۔ ۔ ۔ جویریہ کو کون سا فونٹ پسند ہوگا جو ان کے نام کروں؟

میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اردو فانٹ میرے نام سے موسوم ہو۔ شمشاد بھائی کا میرا نام تجویز کرنے کئے لئے بہت بہت شکریہ۔ میں ان کے کہے پر صاد کرتے ہوئے دوسرے فانٹ کو تجویز کرتی ہوں جو کہ بقول ان کے میری طرح نازک ہے :)
محترم شاکر القادری صاحب کے اس کرم کے لئے بھی پیشگی شکریہ۔ جزاکم اللہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اردو فانٹ میرے نام سے موسوم ہو۔ شمشاد بھائی کا میرا نام تجویز کرنے کئے لئے بہت بہت شکریہ۔ میں ان کے کہے پر صاد کرتے ہوئے دوسرے فانٹ کو تجویز کرتی ہوں جو کہ بقول ان کے میری طرح نازک ہے :)
محترم شاکر القادری صاحب کے اس کرم کے لئے بھی پیشگی شکریہ۔ جزاکم اللہ
جیہ کی غالب شناسی کی بدولت مجھے بھی فونٹ کو جیہ کے نام سے معنون کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے
 
فونٹ پر کام کرنے والوں کی محنت و صلاحیت، شمشاد بھائی کا انتخاب اور جویریہ بٹیا کی خدمات قابل تعریف و قابل مبارکباد ہیں۔

جویریہ بٹیا کے لئے ایک مشورہ ہے کہ اپنے نام کی درست انگریزی اسپیلنگ شاکر القادری چاچو کو ذاتی پیغام میں ارسال کر دیں۔ ورنہ کئی بار فونٹ نیمنگ میں غلطیاں ہو جاتی ہیں جس کی کئی مثالیں جمیل خط نما کی تیاری کے مرحلے میں نظر آئیں جن میں دلچسپ ترین مثال مکی Miki ہے۔ :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ورنہ کئی بار فونٹ نیمنگ میں غلطیاں ہو جاتی ہیں جس کی کئی مثالیں جمیل خط نما کی تیاری کے مرحلے میں نظر آئیں جن میں دلچسپ ترین مثال مکی Miki ہے۔ :)
فانٹ تو اس طرح بھی ریلیز ہو سکتے ہیں
القلم 1
القلم 2
القلم3
لیکن یہ اراکین محفل کے لیے ہمارے محبت بھرے جذبات ہیں جن کی وجہ سے ہم ہر فانٹ کو کسی نہ کسی کے نام سے منسوب کر دیتے ہیں
برادرم محمد علی مکی میرے بہت محترم ہیں، میں انکی بہت عزت کرتا ہوں ہم نے کئی راتیں اکٹھے جاگ کر گفتگو اور کام کرتے ہوئے گزاری ہیں،۔ ۔ ۔ انکی اردو کے لیے خدمات قابل قدر اور لائق ستائش ہیں، اگر فونٹ انکے نام سے معنون کرتے ہوئے مجھ سے یا اشتیاق سے کوئی غلطی ہوگئی تو میں اس کی معافی چاہتا ہوں، بھائی مکی مجھے معاف کیجئے گا!
اور ابن سعید بھائی! جمیل خط نما کی تیاری کے مرحلہ میں آپ نے ہماری اس غلطی کو درست فرما کر یقینا ہم پر احسان عظیم فرمایا، پھر آپ نے یہ بات ہمیں گوگل ٹاک پر بھی بتا دی تھی، اور ہم محتاط بھی ہو گئے،
جیہ کو اس بات کا مشورہ دینے کی حد تک تو مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ وہ اپنے نام کے درست ہجے مجھے بھیج دیں،
لیکن ہماری ایک غلطی کو یوں بر سرعام شائع کر کے ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا:(
ہماری محبت اور اخلاص کو آپنے تو ٹھکرا دیا ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ہمارے خلوص کو تمام لوگوں کی نظروں میں مشکوک تو نہ بنایئے
جویریہ بی بی کے نام سے فونٹ موسوم کرنے اور اسکے ریلیز ہوجانے کے بعد
ہم نے احتجاجا یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ یہاں پر ہم کسی کے لیے اپنا دامن دل کشادہ نہیں کریں گے اور کسی فونٹ کو محفل کے کسی رکن سے منسوب کر کے اپنے خلوص کو یوں بے وقعت و ارزاں نہیں کریں گے تمام اراکین محفل سے معذرت کے ساتھ!
 
Top