جمیل نستعلیق میں ایک مسئلہ(شاید صرف میرے ساتھ ہی ہے)

السلام علیکم
کچھ عرصے سے ایک کتاب پر کام کررہا ہوں جس میں جمیل نستعلیق استعمال کیا ہے ، میں جب بھی کسی تیار شدہ کتاب کی پی ڈی ایف بنانا شروع کرتا ہوں تو سسٹم کی ایسی تیسی ہو جاتی ہے ،اتنا سست ہوجاتا ہے کہ ایک ایک صفحہ کرکے پوری کتاب پی ڈی ایف بنا کر پریس بھیجنا پڑتی ہے،
اس مصیبت کا میں نے یہ حل نکالا کہ ورڈ 2003 سے ورڈ 2007 پر منتقل ہونے کا پروگرام بنایا۔کیوں کہ وہاں پوری فائل کی پی ڈی ایف چند لمحوں میں بن جاتی ہے مگر:
سوال: ایک تو یہ کہ 2007 میں جمیل نستعلیق کے اندر کوٹیشن مارکس الٹے ہوجاتے ہیں اس کا کیا حل ہے؟؟؟
اور
سوال : میں پی ڈی ایف بنانے کے لئے "پی ڈی ایف 995" کا استعمال کرتا ہوں ، کیا 2003 میں کوئی اور اچھا سوفٹ وئیر استعمال ہوتا ہے؟؟؟
 
arifkarim

معطل
ایڈوب پی ڈی ایف پرنٹر کے بارے میں کیا خیال ہے

میں‌تو اڈوب پی ڈی ایف پرو ہی استعمال کرتا ہوں۔ البتہ جاز پی ڈی ایف زیادہ تیز ہے۔ باقی جہاں تک کوٹس کے اُلٹے ہونے کا تعلق ہے تو وہ مسئلہ آپکے کیبورڈ میں‌ہوگا کیونکہ جمیل نوری نستعلیق مکمل یونیکوڈ کے مطابق ہے:’’السلام علیکم‘‘
 
الف عین

لائبریرین
کوٹس کا الٹا ہونا میں نے پر سسٹم میں دیکھا ہے لیکن یہ جمیل نستعلیق کی گڑبڑ نہیں، یونی سکرائب یا اس کی ہنڈلنگ کی گڑبڑ ہے۔ میرے نوٹ پیڈ میں کوٹس بالکل درست آتے ہیں، لیکن ورڈ 2003 اور 2007 دونوں میں الٹے ہو جاتے ہیں۔
 
چلیں جی اللہ کا شکر ہے کوئی تو ہمارا جیسا ہوا۔ورنہ لوگ تو سرے سے مکر ہی گئےتھے کہ ایسا نہیں ہوسکتا:rolleyes:
 
arifkarim

معطل
کوٹس کا الٹا ہونا میں نے پر سسٹم میں دیکھا ہے لیکن یہ جمیل نستعلیق کی گڑبڑ نہیں، یونی سکرائب یا اس کی ہنڈلنگ کی گڑبڑ ہے۔ میرے نوٹ پیڈ میں کوٹس بالکل درست آتے ہیں، لیکن ورڈ 2003 اور 2007 دونوں میں الٹے ہو جاتے ہیں۔

یہ کیسے ممکن ہے؟ کوئی اسنیپ بھی تو دکھائیں۔
 
ابو کاشان

محفلین
2mczkoz.jpg
 
الف عین

لائبریرین
جمیل نستعلیق میں ایک غلطی البتہ ضرور ہے۔ کاف زیر لام، میم زیر لام "کَل" اور مَل" نہیں ہوتا، زیر لام کے بعد نظر آتا ہے۔ یہی مسئلہ تین حرفی الفاظ میں بھی ہے۔ جیسے کھِل،
 
arifkarim

معطل
b049.gif

پتا نہیں آپ دوستوں کیساتھ کیا مسئلہ ہے؟ ابوکاشان کی فارمیٹنگ درست نہیں لگ رہی اور بابا جانی کا مسئلہ سمجھ نہیں آیا۔
میرا اسنیپ وسٹا، ورڈ 2007 پر!
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
محفل کے کی بورڈ کے الٹے ہونے نے زیر و زبر کر دیا۔ در اصل کِل اور مِل لکھنا تھا۔  
 
میرا مشورہ ہےکہ ہم جو کی بورڈ محفل میں استعمال کر تے ہیں اگر اسے ہی اپنے سسٹم میں بھی استعمال کریں تو بہت سے مسائل کو حل کرنا میں وقت کی بچت ہو گی۔

عمران القادری
 
arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
میرا مشورہ ہےکہ ہم جو کی بورڈ محفل میں استعمال کر تے ہیں اگر اسے ہی اپنے سسٹم میں بھی استعمال کریں تو بہت سے مسائل کو حل کرنا میں وقت کی بچت ہو گی۔

عمران القادری

جی حضرت ہم میں سے اکثر دونوں جگہ ایک ہی یونیورسل کیبورڈ استعمال کرتے ہیں۔
 
Top